Thursday , November 23 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ ڈیموکریٹک فورم کے 7 ارکان گرفتار ‘ حقوق انسانی گروپ

تلنگانہ ڈیموکریٹک فورم کے 7 ارکان گرفتار ‘ حقوق انسانی گروپ

نئی دہلی 26 ڈسمبر ( پی ٹی آئی ) حقوق انسانی کے ایک گروپ نے ادعا کیا ہے کہ تلنگانہ ڈیموکریٹک فورم کے سات ارکان کو گرفتار کرلیا گیا ہے جو چھتیس گڑھ میں حقوق انسانی کی خلاف ورزیوں کا پتہ چلانے وہاں کا دورہ کرنے کا منصوبہ رکھتے تھے ۔ اس گروپ نے حقوق انسانی کمیشن سے مسئلہ میں مداخلت کی اپیل کی ۔ پیپلز یونین فار سیول لبرٹیز کے جنرل سکریٹری وی سریش نے ادعا کیا کہ محروس سات افراد میں وکلا ‘ صحافی اور حقوق انسانی کارکن بھی شامل ہیں۔ ان کی گرفتاری غیر قانونی ہے ۔ انہیں تلنگانہ پولیس نے کل گرفتار کرلیا ۔ انہوںنے بتایا کہ ان افراد کو بھدراچلم ضلع میں گرفتار کیا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT