Saturday , December 15 2018

تلنگانہ کابینہ میں آج توسیع ، کے سی آر کی ڈاکٹر کے کیشو راؤ سے ملاقات

امکانی وزراء کے ناموں پر غور و خوص ، بعض ارکان اسمبلی کی سرکاری اداروں کے صدور نشین مقرر کرنے کا امکان

امکانی وزراء کے ناموں پر غور و خوص ، بعض ارکان اسمبلی کی سرکاری اداروں کے صدور نشین مقرر کرنے کا امکان
حیدرآباد۔15۔ڈسمبر (سیاست نیوز) تلنگانہ کابینہ میں کل 16 ڈسمبر کو ہونے والی توسیع کے سلسلہ میں مصروف چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے آج پارٹی کے قومی سکریٹری جنرل ڈاکٹر کے کیشو راؤ سے ملاقات کی ۔ بتایا جاتا ہے کہ دونوں قائدین کے درمیان یہ ملاقات کابینہ میں توسیع اور امکانی وزراء کے ناموں کو قطعیت دینے کیلئے تھی۔ ملاقات کے دوران مختلف اضلاع کی نمائندگی ، طبقات کی نمائندگی اور دیگر امور پر غور کرتے ہوئے امکانی وزراء کے ناموں پر غور کیا گیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق چیف منسٹر نے ڈاکٹر کیشو راؤ کو ارکان اسمبلی کی فہرست حوالہ کی اور ان کی کارکردگی اور پارٹی و حکومت کے مفاد کو دیکھتے ہوئے ناموں کی سفارش کرنے کی خواہش کی۔ بتایا جاتا ہے کہ چیف منسٹر نے 6 وزراء کی شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔ تلنگانہ اسمبلی میں ارکان کی تعداد کے اعتبار سے وزارت میں 18 وزراء شامل کئے جاسکتے ہیں۔ چیف منسٹر کے علاوہ 11 وزراء فی ا لوقت موجود ہیں اور صرف 6 کیلئے گنجائش ہے۔ چیف منسٹر نے تقریباً 10 سے زائد ارکان کی فہرست کیشو راؤ کے حوالے کرتے ہوئے ان میں سے موزوں امیدواروں کے نام کی سفارش کی خواہش کی ۔ ایک اور ذرائع کے مطابق چیف منسٹر نے کیشو راؤ کو امکانی وزراء کے ناموں سے واقف کرایا اور خواہش کی کہ ایسے قائدین جو عدم شمولیت کے باعث ناراض ہیں، انہیں مذاکرات کے ذریعہ منانے کی کوشش کریں۔ ڈاکٹر کیشو راؤ نے کئی قائدین سے ربط قائم کیا اور چیف منسٹر کے موقف سے آگاہ کیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ وزارت میں توسیع کے فوری بعد سرکاری اداروں کے صدور نشین کی حیثیت سے بعض ارکان اسمبلی کا تقرر کیا جائے گا۔ چیف منسٹر نے ڈاکٹر کیشو راؤ کے علاوہ بعض دیگر بااعتماد رفقاء سے بھی مشاورت کی ۔ بتایا جاتا ہے کہ انہوں نے بعض وزراء کو ان کے قلمدانوں میں تبدیلی کا بھی وا ضح طور پر اشارہ دے دیا ہے۔ انئے وزراء کی حلف برداری منگل کے دن 11 بجے راج بھون میں ہوگی۔

TOPPOPULARRECENT