Monday , June 18 2018
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ کابینہ میں آج پہلی توسیع : 6 نئے وزرا کی شمولیت متوقع

تلنگانہ کابینہ میں آج پہلی توسیع : 6 نئے وزرا کی شمولیت متوقع

حیدرآباد۔15ڈسمبر ( سیاست نیوز) نئی ریاست تلنگانہ کا قیام عمل میں آنے کے بعد صدر تلنگانہ راشٹرا سمیتی مسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی زیر قیادت تشکیل دی گئی نئی حکومت نے کل 16 ڈسمبر کو اپنی کابینہ میں 6نئے وزراء کے ساتھ پہلی مرتبہ توسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ان نئے 6 متوقع وزراء میں مسرس ٹی ناگیشور راؤ ‘ اجمیرا چندولعل ‘ جوپلی کرشنا راؤ ‘ لک

حیدرآباد۔15ڈسمبر ( سیاست نیوز) نئی ریاست تلنگانہ کا قیام عمل میں آنے کے بعد صدر تلنگانہ راشٹرا سمیتی مسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی زیر قیادت تشکیل دی گئی نئی حکومت نے کل 16 ڈسمبر کو اپنی کابینہ میں 6نئے وزراء کے ساتھ پہلی مرتبہ توسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ان نئے 6 متوقع وزراء میں مسرس ٹی ناگیشور راؤ ‘ اجمیرا چندولعل ‘ جوپلی کرشنا راؤ ‘ لکشما ریڈی ‘ ٹی سرینواس یادو اور اندرا کرن ریڈی شامل ہیں ۔ کابینہ میں اس توسیع کا اس بات سے حقیقی اندازہ لگایا جاسکتاہے کہ دونوں شہروں حیدرآباد و سکندرآباد کے مختلف مقامات پر وزارت میں شامل ہونے والے چند امکانی وزراء کے جگہ جگہ پوسٹرس لگائے گئے ہیں‘بالخصوص ٹی سرینواس یادو اور ضلع کھمم سے تعلق رکھنے والے سابق تلگودیشم قائد مسٹر ٹی ناگیشور راؤ کے بڑے پوسٹرس چسپاں کئے جاچکے ہیں ۔ توقع ہیکہ 6نئے متوقع وزراء 16ڈسمبر کو ٹھیک 11بجے دن راج بھون کے سبزہ زار پر گورنر مسٹر ای ایس ایل نرسمہن کے ذریعہ حلف لیں گے ۔ بتایا جاتا ہیکہ جیسے ہی کابینہ میں توسیع کیلئے مسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے ناموں کو قطعیت دینے کے عمل کا آغاز کیا اس کے ساتھ ہی تلنگانہ راشٹرا سمیتی کے قائدین و ارکان اسمبلی حصول وزارت کیلئے چندر شیکھر راؤ سے رجوع ہوکر کابینہ میں شامل کرنے کی درخواست کی لیکن انہوں نے واضح کیا کہ وہ طبقہ واری اساس پر اور ان قائدین و ارکان اسمبلی کو آئندہ دنوں میں پارٹی کو مضبوط و مستحکم بنانے میں اپنا اہم رول ادا کرسکے ہیں ان ہی قائدین و ارکان اسمبلی کو کابینہ میں شامل کر کے اپنی دیانتداری کا ثبوت پیش کرنے کیلئے کوشاں ہیں ۔ کابینہ میں توسیع سے متعلق نئے متوقع کابینہ میں شامل ہونے والے ارکان اسمبلی کے ناموں کا اعلان تو نہیں کیا گیا لیکن بہت ہی آسانی کے ساتھ ناموں کو قطعیت دیتے ہوئے ان ناموں کی فہرست کو گورنر تلنگانہ مسٹر ای ایس ایل نرسمہن کو روانہ کردی گئی ہے جبکہ بتایا جاتا ہیکہ تلنگانہ جدوجہد میں سرگرم حصہ لینے والے اور انتخابات میں کامیابی حاصل کر کے ارکان اسمبلی منتخب ہونے والے کئی ارکان اسمبلی میں انہیں کابینہ میں شامل نہ کئے جانے کی اطلاعات پر ناراضگیوں میں اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے کابینہ میں شامل کئے جانے والے ناموں کو بہت ہی راز میں رکھا گیا ہے لیکن اس کے باوجود تلنگانہ راشٹرا سمیتی کے باوثوق ذرائع کے مطابق متوقع طور پر کابینہ میں شامل کئے جانے والے ناموں کا انکشاف کردیا گیا ہے ۔ بتایا جاتا ہیکہ بعض ناراض ارکان اسمبلی کو منوانے اور خوش کرنے کے مقصد سے چندر شیکھر راؤ نے شریمتی کے لکشمی ‘ ونئے بھاسکر ‘ جلگم وینکٹ راؤ اور سرینواس گوڑ کو گورنمنٹ پارلیمنٹ سکریٹری کے عہدے سونپنے کوشاں ہیں ۔ ان کے علاوہ آئندہ چند دنوں میں مزید دو ارکان اسمبلی کو گورنمنٹ پارلیمنٹ سکریٹری عہدے دیئے جانے کی توقع ہے ۔ بہرصورت تقریباً 7ماہ بعد مسٹر کے چندرشیکھر راؤ اپنی کابینہ میں توسیع کرنے کا فیصلہ کر کے 6 نئے وزراء کو اپنی کابینہ میں شامل کررہے ہیں اور کل 11بجے دن راج بھون کے سبزہ زار پر تقریب منعقد ہوگی ۔گورنر مسٹر ای ایس ایل نرسمہن نئے وزراء کو حلف دلائیں گے ۔

TOPPOPULARRECENT