Wednesday , November 22 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ کابینہ کا ہفتہ کو اجلاس

تلنگانہ کابینہ کا ہفتہ کو اجلاس

حیدرآباد ۔ یکم مارچ (سیاست نیوز) تلنگانہ ریاستی کابینہ کے ایک اہم اجلاس کا 6 مارچ کو 4 بجے شام سکریٹریٹ سی بلاک کانفرنس ہال میں انعقاد متوقع ہے۔ چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ کابینہ کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔ باوثوق سرکاری ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہاکہ مجوزہ کابینہ کے اجلاس میں ریاست تلنگانہ کے سال 2016-17 ء کے نئے بجٹ کی منظوری کے علاوہ 10 مارچ سے شروع ہونے والے تلنگانہ قانون ساز اسمبلی کے بجٹ سیشن کے لئے حکمت عملی وہ دیگر بعض اہم اُمور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT