Monday , June 25 2018
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ کانگریس ضلعی صدور ، ریاستی عاملہ اور محاذی تنظیموں کی تبدیلی کا مشورہ

تلنگانہ کانگریس ضلعی صدور ، ریاستی عاملہ اور محاذی تنظیموں کی تبدیلی کا مشورہ

کانگریس کی شکست کا جائزہ ، انٹونی کمیٹی کے جائزہ کے بعد ہدایت

کانگریس کی شکست کا جائزہ ، انٹونی کمیٹی کے جائزہ کے بعد ہدایت
حیدرآباد ۔ 4 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : کانگریس کی شکست کا جائزہ لینے والی انٹونی کمیٹی نے تلنگانہ میں کانگریس پارٹی کو مستحکم کرنے کے لیے اضلاع صدور ، ریاستی عاملہ اور محاذی تنظیموں کے صدور کو تبدیل کرنے کا مشورہ دیا ۔ واضح رہے کہ کانگریس پارٹی ہائی کمان نے سارے ملک میں کانگریس پارٹی کا جائزہ لینے کے لیے کانگریس کے سینئیر قائد مسٹر انٹونی کی قیادت میں ایک کمیٹی تشکیل دی ہے ۔ انٹونی کمیٹی نے ملک کے مختلف ریاستوں کے صدور پردیش کانگریس کمیٹی کو طلب کرتے ہوئے پارٹی شکست کی وجوہات کا جائزہ لے رہی ہے ۔ دو دن قبل تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر مسٹر پنالہ لکشمیا اور معاون صدر مسٹر اتم کمار ریڈی کو بھی دہلی طلب کرتے ہوئے علحدہ تلنگانہ ریاست تشکیل دینے کے باوجود پارٹی کے شکست کی وجوہات طلب کی ۔ صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی مسٹر پنالہ لکشمیا نے 8 صفحات پر مشتمل ایک رپورٹ مسٹر اے کے انٹونی کے حوالے کی ۔ باوثوق ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ اس رپورٹ میں پارٹی کے ان قائدین کے نام بھی شامل کئے گئے ہیں جو پارٹی کی شکست کے لیے بھی ذمہ دار ہیں ۔ اس کے علاوہ امیدواروں کے انتخابات ، ناقص انتخابی مہم کا بھی رپورٹ میں تذکرہ کیا گیا ہے ۔ کانگریس کے انتخابی منشور اور علحدہ تلنگانہ ریاست کانگریس پارٹی نے تشکیل دیا ہے ۔ اس کا پیغام بھی عوام کو صحیح طریقہ سے پہونچانے میں ناکام ہونے کا اعتراف کیا گیا ۔ مسٹر انٹونی نے اضلاع کانگریس صدور ریاستی عاملہ کی کارکردگی کانگریس کی محاذی تنظیمیں یوتھ کانگریس ، این ایس یو آئی ، مہیلا کانگریس ، سیوا دل ، اقلیت ڈپارٹمنٹ ، ایس سی ، ایس ٹی بی سی سیل ڈاکٹرس سیل کی کارکردگی کے تعلق سے بھی معلومات حاصل کرنے کے بعد سب کو تبدیل کرتے ہوئے نئی کمیٹیاں تشکیل دینے کے لیے ناموں کی فہرست جاریہ ماہ کے اواخر تک پیش کرنے کی ہدایت دی ۔۔

TOPPOPULARRECENT