Friday , June 22 2018
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ کانگریس قائدین میں اتحاد کا فقدان

تلنگانہ کانگریس قائدین میں اتحاد کا فقدان

کانگریس کی شکست کے سینئیر قائدین ذمہ دار ، ومشی چندر ریڈی کا خطاب

کانگریس کی شکست کے سینئیر قائدین ذمہ دار ، ومشی چندر ریڈی کا خطاب

حیدرآباد ۔ 24 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : صدر آندھرا پردیش یوتھ کانگریس مسٹر ومشی چندر ریڈی نے تلنگانہ میں پارٹی کے ناقص مظاہرے کے لیے کانگریس کے سینئیر قائدین کو ذمہ دار قرار دیا ۔ گاندھی بھون میں منعقدہ یوتھ کانگریس کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صدر کانگریس مسز سونیا گاندھی نے کئی مشکلات کا سامنا کرتے ہوئے یہاں تک کہ سیما آندھرا میں کانگریس کو نقصان پہونچنے کا اندازہ ہونے کے بعد وعدے کے مطابق علحدہ تلنگانہ ریاست تشکیل دیا ہے ۔ تاہم کانگریس کے سینئیر قائدین نے اس پیغام کو عوام تک پہونچانے اور کانگریس کو کامیاب بنانے میں پوری طرح ناکام ہوگئے ۔ علحدہ تلنگانہ ریاست کی تشکیل کو بھول کر سینئیر قائدین نے لمحے آخر تک اپنے ارکان خاندان کو ٹکٹ دلانے کی کوشش کی جو ناکام ہونے پر صرف اپنے اپنے حلقوں تک محدود رہتے ہوئے پارٹی کی انتخابی مہم کو نظر انداز کردیا ۔ سینئیر قائدین نے پارٹی کو کامیاب بنانے سے زیادہ چیف منسٹر کی دوڑ میں شامل رہنے کی کوشش کی ہے ۔ اس طرح تلنگانہ کے سینئیر قائدین میں اتحاد کا فقدان دیکھا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گروپ بندیوں نے پارٹی کا بیڑہ غرق کردیا ہے ۔ 77 ووٹوں کی اکثریت سے کانگریس کے ٹکٹ پر اسمبلی حلقہ کلواکرتی سے منتخب ہونے والے یوتھ کانگریس کے صدر نے کہا کہ 60 سال بعد مسئلہ حل ہونے پر کانگریس کے تمام قائدین متحد ہو کر کامیابی سونیا گاندھی کو تحفے میں پیش کرنا چاہئے تھا۔ انہوں نے شکست کو بھول کر پارٹی کا دوبارہ موقف بحال کرنے کے لیے نچلے سطح سے جنگی خطوط پر اقدامات کرنے کا مشورہ دیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT