Monday , June 25 2018
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ کانگریس قائدین کا پارٹی کی انتہائی حکمت عملی پر غور

تلنگانہ کانگریس قائدین کا پارٹی کی انتہائی حکمت عملی پر غور

حیدرآباد 17 مارچ ( آئی این این ) تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کی جانب سے آئندہ ماہ ہونے والے اسمبلی و لوک سبھا انتخابات میں جارحانہ انتخابی مہم چلانے کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے ۔ تلنگانہ کانگریس تشہیری مہم کمیٹی کے صدر نشین مسٹر دامودر راج نرسمہا اور شریک صدر نشین محمد علی شبیر نے آج تلنگانہ پردیش کانگریس کے صدر پنالہ لکشمیا سے ملاقات

حیدرآباد 17 مارچ ( آئی این این ) تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کی جانب سے آئندہ ماہ ہونے والے اسمبلی و لوک سبھا انتخابات میں جارحانہ انتخابی مہم چلانے کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے ۔ تلنگانہ کانگریس تشہیری مہم کمیٹی کے صدر نشین مسٹر دامودر راج نرسمہا اور شریک صدر نشین محمد علی شبیر نے آج تلنگانہ پردیش کانگریس کے صدر پنالہ لکشمیا سے ملاقات کی اور انتخابی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا ۔ سمجھا جارہا ہے کہ انہوں نے تلنگانہ علاقہ میں عوام تک رسائی اختیار کرنے کی حکمت عملی پر غور کیا ہے ۔ معلوم ہوا ہے کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ضلع سطح پر تشہیری مہم کمیٹیاں تشکیل دی جائیں ۔ خاص طور پر مجالس مقامی انتخابات کے پیش نظر ایسا ضروری سمجھا گیا ہے ۔ علاوہ ازیں اس بات پر بھی غور کیا گیا کہ تلنگانہ میں صدر کانگریس سونیا گاندھی کی انتخابی ریلیوں کی بڑے پیمانے پر تشہیر کی جائے ۔

وائی رام کرشنوڈو کی جگن پر تنقید
حیدرآباد 17 مارچ ( این ایس ایس ) وائی ایس آر کانگریس سربراہ جگن موہن ریڈی پر تنقید جاری رکھتے ہوئے تلگودیشم لیڈر وائی رام کرشنوڈو نے آج الزام عائد کیا کہ انہوں نے سیاست کو گندہ کرنے نئی جماعت قائم کی ہے ۔ رام کرشنوڈو نے سوال کیا کہ آیا جگن موہن ریڈی نے صدر کانگریس سونیا گاندھی سے خفیہ مفاہمت نہیں کی ہے ؟ ۔ انہوں نے جگن سے اپنے اثاثوں کے انکشاف کا مطالبہ کیا ۔

TOPPOPULARRECENT