Wednesday , December 13 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ کانگریس قائدین کی آج دہلی طلبی

تلنگانہ کانگریس قائدین کی آج دہلی طلبی

حیدرآباد ۔13 ؍ڈسمبر ( آئی این این) کانگریس ہائی کمان نے تلنگانہ کانگریس  کے تمام اعلیٰ قائدین کو دہلی طلب کیا ہے ۔ ایم ایل سی انتخابات میں کانگریس امیدواروں کو غیر متوقع دستبرداری پر حیران اور صدمہ کا شکار کانگریس اس سلسلہ میں پردیش کانگریس سے وضاحت طلب کرنا چاہتی ہیں تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی این اتم کمار ریڈی‘ کارگذار صدر ملو بھٹی وکرمامرکا۔۔۔ اپوزیشن قائد کے جانا ریڈی (اسمبلی) محمد علی شبیر (کونسل)صدر گریٹر حیدرآباد کانگریس دانم ناگیندر‘ رنگاریڈی ڈی سی سی صدر کے ملیش‘ میدک ڈی سی سی صدر سنیتا لکشمی ریڈی اور  دیگر ڈی سی سی صدور کو پیر کے دن دہلی پہونچے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ پارٹی ذرائع کے مطابق کانگریس ہائی کمان نے تلنگانہ کانگریس قائدین کی حکمراں پارٹی ٹی آر ایس کی جانب جھکاؤ کا سخت نوٹ لیا ہے جبکہ ایم ایل سی انتخابات میں ٹی آر ایس امیدواروں کے حق میں اپنی امیدواری سے دستبردار ہوجانے کے عمل کو روکنے تلنگانہ مقامی قائدین ناکام ہونے پر ناراضگی ظاہر کی ہے ۔آئی سی سی جنرل سکریٹری ڈگ وجئے سنگھ سے تلنگانہ قائدین سے کہاہے کہ وہ آنے والے جی ایچ  ایم سی انتخابات کا مقابلہ کرنے کے لئے نئی حکمت عملی کے ساتھ دہلی آئیں ۔

TOPPOPULARRECENT