Wednesday , February 21 2018
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ کانگریس کمیٹی کا کل اہم اجلاس

تلنگانہ کانگریس کمیٹی کا کل اہم اجلاس

ریاست کی تازہ ترین سیاسی صورتحال اور اہم مسائل پر تبادلہ خیال متوقع

ریاست کی تازہ ترین سیاسی صورتحال اور اہم مسائل پر تبادلہ خیال متوقع
حیدرآباد 15 جولائی (آئی این این) تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی نے ریاست کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کے لئے 17جولائی کو ایک اہم اجلاس طلب کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ اجلاس گاندھی بھون میں منعقد ہوگا جس کی صدارت تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر پنالہ لکشمیا کریں گے اور کانگریس مقننہ پارٹی کے قائدین کے جاناریڈی اور ڈی سرینواس کے علاوہ دیگر اہم قائدین بھی شرکت کریں گے۔ اِس اجلاس میں حالیہ لوک سبھا، اسمبلی اور مجالس مقامی کے انتخابات میں پارٹی کی شکست کی وجوہات پر جامع تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ذرائع نے کہاکہ ریاست کی تازہ ترین سیاسی صورتحال، پولاورم پراجکٹ، برقی بحران، جی ایچ ایم سی کی انہدامی مہم اور دیگر اہم مسائل پر بھی غور و خوض کیا جائے گا۔ این ایس ایس کے مطابق پنالہ لکشمیا نے کے جاناریڈی کی طرف سے طلب کردہ اجلاس سے لاعلمی کا اظہار کیا اور کہاکہ اُنھیں ایسے کسی اجلاس کی کوئی اطلاع نہیں ہے اور نہ ہی اُنھیں مدعو کیا گیا ہے۔ تاہم 17 جولائی کو منعقد شدنی اجلاس میں جاناریڈی اور دیگر قائدین کو مدعو کیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT