Sunday , November 19 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ کانگریس کمیٹی کی قومی سالمیت تقاریب

تلنگانہ کانگریس کمیٹی کی قومی سالمیت تقاریب

حیدرآباد ۔ 14 ۔ دسمبر : ( راست ) : آل انڈیا کانگریس کمیٹی تلنگانہ کے زیر اہتمام محترمہ سونیا گاندھی صدر کانگریس کی 69 ویں یوم پیدائش پر ’ قومی سالمیت ہفتہ ‘ شاندار طریقے سے منایا گیا ۔ اس خصوص میں 7 تا 9 دسمبر دونوں شہروں کے طلباء و طالبات کے لیے مختلف مقابلہ جات منعقد ہوئے ۔ ان مقابلوں میں صفدریہ گرلز ہائی اسکول ہمایوں نگر کی طالبات نے تقریری ، تحریری ، کوئز ، بیت بازی ، ڈرامہ ، انتاکشری اور ہندی ، رنگولی کے مقابلوں میں انعام اول حاصل کر کے اپنی انفرادیت کو برقرار رکھا ہے ۔ جناب ایس کے افضل الدین کی ذاتی دلچسپی سے اردو میڈیم کے طلبہ کی ہمت افزائی کا ایک مرکز قائم ہوا ہے ۔ ان انعامات کیلئے صدر معلمہ صفیہ سلطانہ اور دیگر معلمات کی کاوشوں کا بہت دخل ہے ۔ صفدریہ اسکول کا ڈرامہ ’ قومی یکجہتی ‘ کے تھیم پر تھا جس کو بہت پسند کیا گیا ۔ جناب ہمایوں علی مرزا سکریٹری نے طالبات کو مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT