تلنگانہ کانگریس کے 35 امیدواروں کی فہرست تیار

بقیہ ناموں کا انتخاب جاری، پانچ ریاستوں کیلئے ایک ساتھ پارٹی امیدواروں کے اعلان کا امکان
کاماریڈی سے محمد علی شبیر اور
نامپلی سے فیروز خان کو امیدوار بنانے کا فیصلہ

حیدرآباد۔/10 اکٹوبر، ( سیاست نیوز) تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی نے 35 امیدواروں کی فہرست تیار کرلی ہے جس کا سرکاری طور پر ہنوز کوئی اعلان نہیں ہوا ہے تاہم باوثوق ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ محمد علی شبیر کو اسمبلی حلقہ کاماریڈی اور فیروز خان کو اسمبلی حلقہ نامپلی سے امیدوار بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کانگریس پارٹی ایک طرف مخالف حکومت ووٹ تقسیم ہونے سے بچانے کیلئے عظیم اتحاد تشکیل دینے کی کوشش کررہی ہے۔ دوسری طرف کانگریس پارٹی امیدواروں کی فہرست تیار کررہی ہے۔ ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ ابھی تک 35 امیدواروں کے ناموں کو قطعیت دے دی گئی ہے مزید دو دن تک باقی امیدواروں کا انتخاب کرنے کے بعد فہرست اسکریننگ کمیٹی کے حوالے کردی جائے گی جس کے بعد دہلی میں سونیا گاندھی کی قیادت والی الیکشن کمیٹی امیدواروں کا جائزہ لے گی اور پانچ ریاستوں کیلئے ایک ساتھ پارٹی امیدواروں کا اعلان کرنے کا بھی قوی امکان ہے۔ باوثوق ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ اسمبلی حلقہ مہیشورم سے سبیتا اندرا ریڈی، اسمبلی حلقہ راجندر نگر سے کارتیک ریڈی، اسمبلی حلقہ کوڑنگل سے ریونت ریڈی، اسمبلی حلقہ بھوپال پلی سے جی وینکٹ رمنا ریڈی، اسمبلی حلقہ پرکال سے کونڈا سریکھا، اسمبلی حلقہ جنگاؤں سے پنالہ لکشمیا، اسمبلی حلقہ قطب اللہ پور سے کے سری سیلم گوڑ، اسمبلی حلقہ ایل بی نگر سے سدھیر ریڈی، اسمبلی حلقہ بودھن سے سدرشن ریڈی، اسمبلی حلقہ منتھنی سے سریدھر بابو، اسمبلی حلقہ نرمل سے مہیشور ریڈی، اسمبلی حلقہ جگتیال سے جیون ریڈی، اسمبلی حلقہ محبوب آباد سے بلرام نائیک، اسمبلی حلقہ نرسم پیٹ سے دونتی مادھاواریڈی، اسمبلی حلقہ ظہیرآباد سے ڈاکٹر جے گیتا ریڈی، اسمبلی حلقہ اندول سے دامودھر راج نرسمہا، اسمبلی حلقہ ناگرجناساگر سے کے جانا ریڈی، اسمبلی حلقہ حضور نگر سے اتم کمار ریڈی، اسمبلی حلقہ کوداڑ سے اتم پدماوتی ریڈی، اسمبلی حلقہ نلگنڈہ سے کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی، اسمبلی حلقہ منوگوڈو سے کومٹ ریڈی راجگوپال ریڈی، اسمبلی حلقہ نارائن کھیڑ سے سریش شٹکار، اسمبلی حلقہ خانہ پور سے رمیش راٹھور، اسمبلی حلقہ کریم نگر سے پونم پربھاکر اسمبلی حلقہ نرسا پور سے سنیتا لکشما ریڈی، اسمبلی حلقہ کلواکرتی سے ومشی چند ریڈی، اسمبلی حلقہ گدوال سے ڈی کے ارونا، اسمبلی حلقہ عالم پور سے سمپت کار، اسمبلی حلقہ ماناکنڈور سے اے موہن، اسمبلی حلقہ ونپرتی سے جی چناریڈی، اسمبلی حلقہ سنگاریڈی سے جگا ریڈی، اسمبلی حلقہ مدھیرا سے ملوبٹی وکرامارک، اسمبلی حلقہ نامپلی سے فیروز خان کے ناموں کو تقریباً قطعیت دے دی گئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ضرورت پڑنے پر چند ایک نام تبدیل بھی کئے جاسکتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT