Tuesday , December 18 2018

تلنگانہ کا بجٹ دھوکہ، ناقابل عمل: اتم کمار ریڈی

حیدرآباد /11 مارچ (سیاست نیوز) صدر تلنگانہ پردیش کانگریس اتم کمار ریڈی نے بجٹ کو دھوکہ اور عمل نہ ہونے والا بجٹ قرار دیتے ہوئے عوام کی امیدوں پر پانی پھیرنے کا ٹی آر ایس حکومت پر الزام عائد کیا۔ آج گاندھی بھون میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ حکومت اپنے وعدوں کی تکمیل کے لئے سنجیدہ نہیں ہے، کیونکہ گزشتہ سال کے منظورہ

حیدرآباد /11 مارچ (سیاست نیوز) صدر تلنگانہ پردیش کانگریس اتم کمار ریڈی نے بجٹ کو دھوکہ اور عمل نہ ہونے والا بجٹ قرار دیتے ہوئے عوام کی امیدوں پر پانی پھیرنے کا ٹی آر ایس حکومت پر الزام عائد کیا۔ آج گاندھی بھون میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ حکومت اپنے وعدوں کی تکمیل کے لئے سنجیدہ نہیں ہے، کیونکہ گزشتہ سال کے منظورہ بجٹ کا 50 فیصد بھی خرچ نہیں کیا گیا، تاہم عوام کو دھوکہ دینے بالخصوص سماج کے تمام طبقات کو خوش کرنے کے لئے ایس سی، ایس ٹی، بی سی اور اقلیتی بجٹ کے اعداد و شمار میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ مستقبل کی حکمت عملی کے بغیر بجٹ پیش کیا گیا ہے۔ حکومت کو بیداری کا مشورہ دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ صرف پڑوسی ریاست آندھرا پردیش کے چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو کی تقلید میں ریاستی وزیر ایٹالہ راجندر نے ایک لاکھ کروڑ سے زائد کا بجٹ پیش کیا ہے، جو بے فیض ہے اور اس سے عوام میں خوشحالی نہیں آنے والی۔ انھوں نے کہا کہ گزشتہ سال کا بجٹ مکمل خرچ نہ کرنے کے باوجود فاضل بجٹ کا ادعا کیا جا رہا ہے، جب کہ دلتوں کو تین ایکڑ اراضی اور غریب و اہل افراد کو دو بیڈ روم کا مکان دینے کے وعدووں کو نظرانداز کردیا گیا۔ انھوں نے ایس سی۔ ایس ٹی سب پلان پر صحیح طریقہ سے عمل نہ کرنے کا حکومت پر الزام عائد کیا۔ علاوہ ازیں برقی کی قلت دور کرنے، زرعی شعبہ کو ترقی دینے اور کسانوں کے مسائل حل کرنے کا کوئی اشارہ نہیں دیا گیا اور نہ ہی عوام کو اعتماد میں لینے اور نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کے ٹھوس اقدامات کئے گئے ہیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT