Monday , November 19 2018
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ کا بجٹ کمیشنوں کا بجٹ : ریونت ریڈی

تلنگانہ کا بجٹ کمیشنوں کا بجٹ : ریونت ریڈی

اعداد و شمار میں الٹ پھیر ، عوام کو دھوکہ ، کانگریس قائد کی پریس کانفرنس
حیدرآباد ۔ 15 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : کانگریس کے قائد و رکن اسمبلی ریونت ریڈی نے ریاستی بجٹ کو کمیشنوں کا بجٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ سکریٹریٹ کا رخ نہ کرنے والے کے سی آر کا نظم و نسق پر کوئی کنٹرول نہیں ہے ۔ آج گاندھی بھون میں بجٹ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ریونت ریڈی نے کہا کہ چیف منسٹر نے بجٹ میں صرف کمیشن فراہم کرنے والوں کو اور اپنے حامیوں کو ہی بجٹ مختص کیا ہے ۔ کے سی آر نے پھر ایک مرتبہ اعداد و شمار کی الٹ پھیر کرتے ہوئے عوام کو دھوکہ دینے والا بجٹ پیش کیا ہے ۔ بڑے پیمانے پر قرض حاصل کرتے ہوئے بغیر کسی منصوبہ بندی کے خرچ کرنے کا الزام عائد کیا ۔ اور کہا کہ سکریٹریٹ نہ پہونچنے والے چیف منسٹر کا نظم و نسق پر کوئی کنٹرول نہ ہونے کا دعویٰ کیا ۔ ریونت ریڈی نے کہا کہ کے سی آر کو مجاہدین تلنگانہ کے ارکان خاندان ، کسانوں ، بیروزگار نوجوانوں سے کوئی ہمدردی نہیں ہے ۔ بجٹ کی پیشکشی سے اس کا اندازہ ہوگیا ہے ۔ مجاہدین تلنگانہ کے ارکان خاندان کا چیف منسٹر سے رشتہ تقریبا ختم ہوگیا ہے ۔ صمنی انتخابات میں بی جے پی اور مودی کا جو حال ہوا ہے ۔ وہی حال تلنگانہ میں کے سی آر اور ٹی آر ایس کا ہوگا ۔ 4 سال میں پانچویں مرتبہ بجٹ پیش کرنے والے کے سی آر کو بجٹ کے بارے میں معلومات کا فقدان ہے ۔ ابھی تک کے سی آر حکومت کی جانب سے پیش کردہ بجٹ 30 تا 40 فیصد خسارے میں ہے ۔ اصلاحات پر اندیشے قائم کرنے میں بھی ناکام ہے ۔ حکومت نے ڈبل بیڈ روم کے لیے جو بجٹ پیش کیا ہے اس میں 49 ہزار مکانات کی تعمیرات ہوسکتی ہے ۔ ایسے میں 3.5 لاکھ مکانات کیسے تعمیر کرتے حکومت سے استفسار کیا ۔ 2016-17 میں مکانات کی تعمیر کے لیے مرکزی حکومت نے 6 ہزار کروڑ روپئے جاری کیا تھا اس کا بیجا استعمال کرنے کا چیف منسٹر پر الزام عائد کیا ۔ فیس ری ایمبرسمنٹ کے لیے ایک روپیہ بھی مختص نہیں کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ زرعی سرمایہ کاری کے لیے 6 ہزار کروڑ روپئے کافی ہے ۔ بجٹ میں 12 ہزار کرور روپئے مختص کرنے کی حکومت سے وضاحت طلب کی ۔ ریونت ریڈی نے ریاست کے بجٹ کو حقائق سے کوسوں دور رہنے والا بجٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اب تک جو بھی بجٹ منظور کیا گیا اس کو مکمل خرچ نہیں کیا گیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT