Wednesday , June 20 2018
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ کا بینہ کا آج اہم اجلاس، مختلف اُمور پر غور و خوض کا امکان

تلنگانہ کا بینہ کا آج اہم اجلاس، مختلف اُمور پر غور و خوض کا امکان

حیدرآباد۔/23اکٹوبر، ( سیاست نیوز) ریاستی کابینہ کا اہم اجلاس کل 24اکٹوبر کو منعقد ہوگا۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی صدارت میں شام 6بجے منعقد ہونے والے اس اجلاس کو اسمبلی کے مجوزہ بجٹ سیشن کے پیش نظر غیر معمولی اہمیت حاصل ہے۔ بجٹ کو قطعیت دینے کے علاوہ ریاست میں جاری برقی بحران، کسانوں کو درپیش مسائل اور اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے ک

حیدرآباد۔/23اکٹوبر، ( سیاست نیوز) ریاستی کابینہ کا اہم اجلاس کل 24اکٹوبر کو منعقد ہوگا۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی صدارت میں شام 6بجے منعقد ہونے والے اس اجلاس کو اسمبلی کے مجوزہ بجٹ سیشن کے پیش نظر غیر معمولی اہمیت حاصل ہے۔ بجٹ کو قطعیت دینے کے علاوہ ریاست میں جاری برقی بحران، کسانوں کو درپیش مسائل اور اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے کئے جارہے احتجاج جیسے اُمور پر کابینہ میں مباحث کا امکان ہے۔ حکومت نے بجٹ کی تیاری کے سلسلہ میں جو 15ٹاسک فورس کمیٹیاں تشکیل دی تھیں ان کی سفارشات کی بنیاد پر بجٹ 2014-15 کو قطعیت دی جائے گی۔ باوثوق ذرائع کے مطابق کابینی اجلاس میں چیف منسٹر اپنے رفقاء کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیں گے اور ایسے وزراء جن کی کارکردگی ناقص ہے انہیں نشاندہی کی جائے گی۔ چیف منسٹر تمام وزراء کی کارکردگی بہتر بنانے پر خصوصی توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں تاکہ اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں اپوزیشن کے حملوں کا موثر انداز میں جواب دیا جاسکے۔ واضح رہے کہ 3نومبر کو تلنگانہ اسمبلی کا بجٹ اجلاس شروع ہوگا اور 5نومبر کو وزیر فینانس ای راجندر بجٹ پیش کریں گے۔ یہ بجٹ صرف چار ماہ کیلئے ہوگا اور

آئندہ سال کا بجٹ فروری اور مارچ کے اسمبلی اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ بتایا جاتا ہے کہ ٹاسک فورس کمیٹیوں کی سفارشات کی بنیاد پر وزیر فینانس مجوزہ بجٹ کا ایک خاکہ کابینی اجلاس میں پیش کریں گے جس پر مباحث کا امکان ہے۔ حکومت عوام سے کئے گئے وعدوں پر عمل آوری کو اولین ترجیح دیتی ہے۔ چیف منسٹر نے اسی بنیاد پر بجٹ تجاویز پیش کرنے کی ہدایت دی۔ کابینی اجلاس میں مختلف سرکاری اسکیمات پر عمل آوری کی پیشرفت کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ چیف منسٹر کابینی اجلاس سے قبل پارٹی کے ارکان اسمبلی و کونسل کے ساتھ اجلاس منعقد کریں گے۔ 11 بجے دن تلنگانہ بھون میں اضلاع سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی و کونسل کا ضلع واری سطح پر اجلاس منعقد ہوگا جس میں چندرا شیکھر راو ہر ضلع کو در پیش مسائل کا جائزہ لیں گے ۔ 2 بجے دن ٹی آر ایس لیجسلیچر پارٹی کا اجلاس منعقد ہوگا جس میں مجوزہ بجٹ سیشن کی حکمت عملی طئے کی جائے گی ۔ چیف منسٹر نے آج دیپاولی کے موقع پر بعض وزراء کے ساتھ اجلاس میں کابینی اجلاس اور اسمبلی اجلاس کی حکمت عملی کا جائزہ لیا ۔ جاریہ برقی بحران ، کسانوں کے قرض کی معافی ، نئے راشن کارڈس کی اجرائی اور دیگر اہم امور پر مباحث کا امکان ہے ۔

TOPPOPULARRECENT