Thursday , September 20 2018
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ کا دیرینہ خواب تعبیر سے ہمکنار

تلنگانہ کا دیرینہ خواب تعبیر سے ہمکنار

حیدرآباد ۔ 17 فبروری ۔ (سیاست نیوز ) ٹی آر ایس نے علاقہ تلنگانہ میں جشن منانے کی تمام تیاریاں مکمل کرلی ہے ۔ ٹی آر ایس کے رکن قانون ساز کونسل مسٹر محمد محمود علی نے کہاکہ تلنگانہ کا خواب شرمندہ تعبیر ہورہا ہے ۔ علحدہ تلنگانہ ریاست کی عوام میں بالخصوص مسلمانوں میں شعور بیدار کرنے میں روزنامہ سیاست کا اہم رول ہونے کا انھوں نے دعویٰ کیا ۔

حیدرآباد ۔ 17 فبروری ۔ (سیاست نیوز ) ٹی آر ایس نے علاقہ تلنگانہ میں جشن منانے کی تمام تیاریاں مکمل کرلی ہے ۔ ٹی آر ایس کے رکن قانون ساز کونسل مسٹر محمد محمود علی نے کہاکہ تلنگانہ کا خواب شرمندہ تعبیر ہورہا ہے ۔ علحدہ تلنگانہ ریاست کی عوام میں بالخصوص مسلمانوں میں شعور بیدار کرنے میں روزنامہ سیاست کا اہم رول ہونے کا انھوں نے دعویٰ کیا ۔ ٹی آر ایس کے رکن قانون ساز کونسل مسٹر محمد محمود علی نے کہا کہ تلنگانہ کے عوام گزشتہ نصف صدی سے عزت نفس کی لڑائی لڑ رہے ہیں اور علحدہ تلنگانہ ریاست کی تشکیل کیلئے تلنگانہ کے طلبہ و نوجوانوں نے بڑے پیمانے پر اپنی زندگیاں قربان کی ہیں۔ تلنگانہ کے ایمپلائیز کے علاوہ سماج کے تمام مذاہب ا ور طبقات نے تلنگانہ کی تحریک میں اہم رول ادا کیا ہے۔ سربراہ ٹی آر ایس مسٹر کے چندرشیکھر راؤ نے صبر آزما تحریک چلاتے ہوئے علحدہ تلنگانہ ریاست کی تشکیل کو یقینی بنانے میں اہم رول ادا کیا ہے جس کے پیش نظر کانگریس کے زیرقیادت یو پی اے حکومت 18 فبروری کو تلنگانہ بل پارلیمنٹ میں پیش کررہی ہے ۔

اس کے لئے پارلیمنٹ سکریٹریٹ کی جانب سے احکامات بھی جاری کردیئے گئے ہیں۔ انھوں نے کہاکہ تلنگانہ ریاست کے بل کو پارلیمنٹ میں منظوری مل جائیگی ۔ ٹی آر ایس کے حلقوں میں کافی جوش و خروش پایا جاتا ہے ۔ تلنگانہ کے 10 اضلاع میں ٹی آر ایس قائدین اور کارکنوں کی جانب سے جشن منانے کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ مسٹر محمد محمود علی نے تلنگانہ تحریک میں روزنامہ سیاست کا بھی اہم رول ہونے کا بھی دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ سے ہونے والی ناانصافیوں ، ظلم و زیادتی کو اُجاگر کرنے اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کو تلنگانہ تحریک سے جوڑنے میں بھی روزنا مہ سیاست نے اہم رول ادا کیا ہے جس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے ۔ تلنگانہ کی تحریک میں دوسرے طبقات کے ساتھ مسلمانوں نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے۔ انھوں نے تلنگانہ کی تحریک میں شامل رہنے والے تمام مجاہدین سے اظہار تشکر کیا ۔

TOPPOPULARRECENT