Wednesday , December 19 2018

تلنگانہ کا سرکاری کام کاج، رضاکاروں کے نظام میں تبدیل

حیدرآباد /17 ستمبر (سیاست نیوز) کانگریس کے رکن راجیہ سبھا آر آنند بھاسکر نے تلنگانہ کا سرکاری نظام، رضاکاروں کے نظام میں تبدیل ہو جانے اور ٹی آر ایس کے قائدین پر قاسم رضوی کے وارث بن جانے کا الزام عائد کیا۔ انھوں نے کہا کہ یوم سقوط کو سرکاری تقریب کے طورپر منانے سے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کا انکار اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ تکبر سے چور

حیدرآباد /17 ستمبر (سیاست نیوز) کانگریس کے رکن راجیہ سبھا آر آنند بھاسکر نے تلنگانہ کا سرکاری نظام، رضاکاروں کے نظام میں تبدیل ہو جانے اور ٹی آر ایس کے قائدین پر قاسم رضوی کے وارث بن جانے کا الزام عائد کیا۔ انھوں نے کہا کہ یوم سقوط کو سرکاری تقریب کے طورپر منانے سے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کا انکار اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ تکبر سے چور چور ہیں اور قلعہ گولکنڈہ پر پرچم کشائی کے بعد ان کے رویہ میں تبدیلی آچکی ہے۔ انھوں نے سیاسی مفاد کیلئے عوامی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا چیف منسٹر پر الزام عائد کیا اور کہا کہ تلنگانہ کے عوام خاموش نہیں رہیں گے، حکومت کو اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔ انھوں نے کہا کہ نظام حکمرانی سے تلنگانہ کو آزاد کرانے کیلئے چلائی گئی تحریک کے کارنامے ناقابل فراموش ہیں، کیونکہ ہزاروں عوام نے بڑے پیمانے پر جانی و مالی قربانی دی تھی، اس کے بعد ہی ریاست حیدرآباد کا انضمام ہندوستان میں ہوا تھا، جب کہ چیف منسٹر نے یوم سقوط تقریب کے انعقاد سے انکار کرکے مجاہدین اور ان کی قربانیوں کی توہین کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی نے علحدہ تلنگانہ ریاست تشکیل دی، تاہم جھوٹے وعدوں کے ذریعہ عوام کو گمراہ کرکے ٹی آر ایس نے اقتدار حاصل کیا، جب کہ حکومت کے 100 دن کی تکمیل کے باوجود ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا گیا۔ انھوں نے کہا کہ عوامی مسائل میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے اور ٹی آر ایس حکومت تماشائی بنی ہوئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ کسان اور طلبہ احتجاج کا راستہ اپنا رہے ہیں، تاہم حکومت ان سے بات چیت کرنے اور ان کے مسائل حل کرنے کی بجائے ان پر لاٹھی چارج کروا رہی ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT