Wednesday , September 19 2018
Home / اضلاع کی خبریں / تلنگانہ کا قیام ، طلبہ کی قربانیوں کا نتیجہ

تلنگانہ کا قیام ، طلبہ کی قربانیوں کا نتیجہ

کلواکرتی /9 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کلواکرتی حلقہ اسمبلی سے مقابلہ کیلئے دو آزاد امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کی ۔ ایک سری سیلم ہیں جو کہ کاروباری شخص ہیں جن کا ترکاری کا کاروبار ہے ۔ انہوں نے پرچہ نامزدگی داخل کیا ۔ دوسرے شخص تلنگانہ عثمانیہ اسٹوڈنٹس جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے جنرل سکریٹری اور تلنگانہ ودیارتھی پرجا پریشد کے صدر کر

کلواکرتی /9 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کلواکرتی حلقہ اسمبلی سے مقابلہ کیلئے دو آزاد امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کی ۔ ایک سری سیلم ہیں جو کہ کاروباری شخص ہیں جن کا ترکاری کا کاروبار ہے ۔ انہوں نے پرچہ نامزدگی داخل کیا ۔ دوسرے شخص تلنگانہ عثمانیہ اسٹوڈنٹس جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے جنرل سکریٹری اور تلنگانہ ودیارتھی پرجا پریشد کے صدر کراٹے راجو ہیں ۔ کاغذات داخل کرنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام انہیں ضرور کامیاب کریں گے ۔ کیونکہ علحدہ تلنگانہ کیلئے ہم نے پولیس کی لاٹھیاں کھائیں اور کئی طرح سے ہمیں مختلف کیسوں میں قید کیا گیا ۔ جتنی قربانی ہم اسٹوڈنٹس نے دی ہے کسی اور نے نہیں دی ۔ فائرنگ ، آنسو گیس ، لاٹھی چارج ، خودکشی یہ تمام چیزیں عثمانیہ یونیورسٹی کیمپ میں ہی ہوئی ہیں نہ کہ تلنگانہ بھون میں نہ ہی گاندھی بھون میں اور نہ ہی این ٹی آر بھون میں علحدہ تلنگانہ تحریک کیلئے ہر پارٹی خاص کر کانگریس اور ٹی آر ایس نے ہمیں ہر ایک موقع پر استعمال کیا اور آج جب کہ تلنگانہ کا قیام عمل میں آرہا ہے تو ہر ایک پارٹی نے ہمیں بھلادیا ہے ۔ وعدہ کرکے وعدہ خلافی کی جارہی ہے ۔ اس لئے ہم نے آزاد امیدوار کے طور پر مقابلہ کیلئے اپنے کاغذات داخل کئے ہیں ۔ ہمیں امید ہے کہ عوام ہماری قربانیوں اور تلنگانہ کیلئے اپنی جانیں قربان کرنے والوں کی خدمت کیلئے ہمیں ضرور بہ ضرور کامیاب کریں گی ۔ اس موقع پر انہوں نے بی جے پی کے خلاف بھی سخت الفاظ کا استعمال کیا اور بتایا کہ اپنے مفاد کی خاطر اس نے بی جے پی کو صرف کرسی کی فکر ہے ۔ اس فکر کیلئے اس نے تلنگانہ کا نعرہ دیا ۔ اس کا نعرہ اپنی مفاد کیلئے تھانہ کے تلنگانہ کیلئے اگر انہیں حقیقت میں تلنگانہ سے محبت ہوئی تو وہ کبھی بھی تلنگانہ دشمن پارٹی سے ہاتھ نہ ملاتی ۔ اس کا جواب تلنگانہ عوام انہیں کس طرح دینا ہے خوب جانتی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT