تلنگانہ کا نوجوان صدر امریکہ ٹرمپ کا مداح

حیدرآباد 23 جون ( سیاست نیوز ) ریاست تلنگانہ کے ضلع جنگاوں میں امریکہ کے صدر کا ایک چاہنے والا موجود ہے جو ٹرمپ کی محبت میں ان کی تصویرسامنے رکھ کر پوجا کرتا ہے ۔ بچناپیٹ منڈل کے موضع کوننے سے تعلق رکھنے والا نوجوان کرشنا ٹرمپ کا مداح ہے ۔ وہ ان کی تصویر کی پوجا کرتا اورآرتی اتارا کرتا ہے ۔ کرشنا کا کہنا ہے کہ اس نے پہلی بار ٹرمپ کو ڈبلیو ڈبلیو ای کے میزبان کی حیثیت سے دیکھا تھا تب سے وہ انھیں پسند کرتا ہے ۔ اس نے ٹرمپ کی پوجا کی تصاویرکو اپنے فیس بک پیج پررکھا۔ اس کے بعض دوستوں نے اسے ٹویٹرپرپوسٹ کیا جس پرٹرمپ نے بھی رد عمل ظاہرکیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT