Saturday , December 16 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ کا پہلا ٹیٹ 22 مئی کو مقرر

تلنگانہ کا پہلا ٹیٹ 22 مئی کو مقرر

اردو میڈیم گائیڈ شائع ۔ دفتر سیاست میں لکچر پروگرام
حیدرآباد ۔ 8 ؍ مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ٹیٹ ٹیچرس کے لئے ایسا اہلیتی امتحان ہے جس کے ذریعہ کوئی امیدوار نہ صرف  سرکاری اساتذہ کے تقررات کے لئے اہل ہوتا ہے بلکہ اس کے محصلہ نشانات بھی بطور ویٹیج ڈی ایس سی میں شمار ہوتے  ہیں اس لئے جو امیدوار ٹیٹ کے لئے فارم داخل کئے ہو وہ تلنگانہ کے اس پہلے ٹیچر اہلیتی امتحان  جو کہ 22 مئی کو ہونے والا ہے وہ پوری یکسوئی کے ساتھ اس کی تیاری کریں ۔ ان خیالات کا اظہار جناب انصار احمد ساحل نے یہاں دفتر سیاست کے محبو ب حسین جگر ہال عابڈس پر ٹیٹ کے امیدواروں کو گائیڈنس لکچر دیتے ہوئے کیا ۔ اور کہا کہ ٹیٹ میں دو پرچے الگ الگ ہیں اور ہرپرچہ I کے بعد ایس جی ٹی کے لئے اور پرچہ II کے بعد اسکول اسسٹنٹ کے لئے اہل ہیں۔ اس موقع پر محمد مرتضیٰ علی نے میاتھس اور طریقہ تدریس پر تفصیلی روشنی ڈالی ۔ ایم اے حمید کیریئر کونسلر سیاست نے امتحانی سوالات کی نوعیت کامیابی کی تکنک اور جوابی شیٹ او ایم آر کو صحیح طور پر بھرنے کی مشق کے طریقہ کارسے واقف کروایا ۔ سیاست کی اردو میڈیم ٹیٹ ؍ گائیڈ شائع ہوچکی ہے ‘ جو تلنگانہ کے تمام اضلاع کے طلبہ کے لئے مفید ثابت ہوگی ۔ تلنگانہ کی معلومات کو بھی شامل کیاگیا ۔ یہ کتاب نہ صرف ٹیٹ بلکہ ڈی ایس سی کے لئے کارآمد رہے گی ۔ اردو میڈیم کے طلبہ اس کو حاصل کریں۔ محمد معید سکریٹری ماسٹر گائیڈنس ایجوکیشنل سوسائٹی نے ٹیٹ امیدواروں  کو مشورہ دیا کہ بچے ہوئے دنوں کا صحیح استعمال کریں۔ اور اس گائیڈ کو حاصل کرتے ہوئے اپنی کامیابی کو یقین بنائے۔ محمد معز نے شکریہ ادا کیا ۔

TOPPOPULARRECENT