Wednesday , September 19 2018
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ کو توانائی ایوارڈ پر وزیر اعظم سے چیف منسٹر کا اظہار تشکر

تلنگانہ کو توانائی ایوارڈ پر وزیر اعظم سے چیف منسٹر کا اظہار تشکر

حیدرآباد 15 فبروری ( این ایس ایس) وزیر اعظم نریندر مودی نے غیر روایتی توانائی ذرائع کے آغاز پر حکومت تلنگانہ کی ستائش کی ۔ قومی دارالحکومت میں ایک پروگرام کے دوران ریاست تلنگانہ کے وزیر جی جگدیش ریڈی کی جانب سے حاصل کئے گئے نیز غیر روایتی ایوارڈ کی بھی ستائش و سراہنا کی انہوں نے حکومت تلنگانہ سے کہا کہ وہ 13 ویں فینانس کمیشن فنڈس کا بہتر استعمال عمل میں لائیں تاکہ اس کے بہتر نتائج برآمد ہوسکیں ۔ وزیر اعظم مودی کی جانب سے حکومت تلنگانہ کو غیر روایتی توانائی ایوارڈ کی ستائش پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راو نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی ہمت افزائی تلنگانہ حکومت کیلئے توانائی شعبہ میں ترقی کیلئے مزید تقویت کا باعث ہوگی۔

TOPPOPULARRECENT