Thursday , April 19 2018
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ کو جرائم سے پاک بنانے پولیس کی مہم

تلنگانہ کو جرائم سے پاک بنانے پولیس کی مہم

حیدرآباد۔ 17 جنوری (سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ کو جرائم سے پاک بنانے کے مقصد کے تحت ریاستی پولیس کل بڑے پیمانے پر جرائم پیشہ افراد کا سروے کیا جارہا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل پولیس ایم مہیندر ریڈی کی ہدایت پر کل ریاست کے تمام اضلاع اور کمشنریٹس حدود میں بیک وقت جرائم میں ملوث افراد کا جیو ٹیاگنگ کے ذریعہ اندراج کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ چند دن قبل ریاستی پولیس نے TSCOP اپلیکیشن متعارف کیا تھا اور اس ایپ کے ذریعہ جرائم پیشہ افراد کا ڈیٹا جمع کیا جائے گا۔ مجرمین کی تمام تفصیلات بشمول ان کے اُنگلیوں کے نشانات اور تصاویر بھی اکٹھا کئے جائیں گے۔ ریاستی پولیس سربراہ نے تمام اضلاع کے سپرنٹنڈنٹس آف پولیس، کمشنران، رینج کے انسپکٹر جنرل آف پولیس اور ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس کو اس سروے کی راست نگرانی کرنے کی ہدایت دی ہے۔ اس سروے کا مقصد یہ ہے کہ جرائم کا ارتکاب کرنے والے افراد بالخصوص جرائم کی متواتر وارداتوں میں ملوث ہونے والے مجرمین کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کیلئے ان کی تفصیلات کا استعمال کیا جائے گا۔ مجرمین کے سروے کا ایک باضابطہ ڈیٹا بینک تیار کیا جارہا ہے جسے سال کے 365 دن پولیس عہدیدار مخصوص مجرم کی تفصیلات کا مشاہدہ کرسکتے ہیں۔ مجرمین کا سروے کو کامیاب بنانے کیلئے تمام پولیس اسٹیشنس کے عملہ کو اس میں سرگرم رول ادا کرنے کی واضح ہدایات دی جاچکی ہے۔

TOPPOPULARRECENT