Friday , June 22 2018
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ کو خصوصی موقف دینے ٹی آر ایس ایم پی کا مرکز سے مطالبہ

تلنگانہ کو خصوصی موقف دینے ٹی آر ایس ایم پی کا مرکز سے مطالبہ

حیدرآباد ۔ 9؍ نومبر ( پی ٹی آئی) ٹی آر ایس کے رکن پارلیمنٹ بی ونود کمار نے صنعتی اور اقتصادی ترقی کے لئے تلنگانہ کو خصوصی موقف دینے کا آج مرکز سے مطالبہ کیا ۔ مرکزی وزیر فینانس ارون جیٹلی کے نام اپنے ایک مکتوب میں ٹی آر ایس رکن پارلیمنٹ نے آندھراپردیش کے خطوط پر تلنگانہ کو بھی خصوصی موقف دینے مرکز سے مطالبہ کیا ۔ ونود کمار نے اپنے مکتوب میں کہا کہ ’’ اخبارات میں شائع شدہ خبروں سے پتہ چلا ہے کہ مرکزی وزیر فینانس نے آندھراپردیش کے سرکردہ عہدیداروں کے ساتھ ایک اجلاس منعقد کیا اور یہ اعلان کیا تھا کہ آندھراپردیش کو اندرون 15 دن خصوصی ریاست کا موقف دیا جائیگا ۔ اس ضمن میں اخباری بیانات سے تلنگانہ کے 4.5 کروڑ عوام کے جذبات مجروح ہوئے ہیں اور ان اعلانات میں تلنگانہ کا نام شامل نہ کئے جانے پر حکومت تلنگانہ کو تشویش لاحق ہوگئی ہے ‘‘ ۔

TOPPOPULARRECENT