Wednesday , November 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / تلنگانہ کو سرسبز و شاداب بنانا کے سی آر کا خواب

تلنگانہ کو سرسبز و شاداب بنانا کے سی آر کا خواب

جگتیال میں ہریتا ہرم پروگرام سے رکن پارلیمان کے کویتا کا خطاب
جگتیال /14 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جن خوابوں اور مقصد کے ریاست تلنگانہ کے قیام کیلئے جدوجہد کرتے ہوئے تلنگانہ کا قیام عمل میں لایا گیا اسی مقصد کے تحت ریاست تلنگانہ کی آب و ہوا اس کو سرسبز بنانے کیلئے چیف منسٹر کے سی آر ہریتا ہارم پروگرام کے تحت اقدامات کر رہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار رکن پارلیمان نظام آباد کے کویتا نے آج جگتیال میں محکمہ جنگلات کی جانب سے تیسرے مرحلہ ہریتا ہارم پروگرام کے تحت تاریخی قلعہ جگتیال میں 200 پودے کی شجرکاری کے بعد منعقدہ عوام جلسہ کو بحیثیت مہمان خصوصی مخاطب کرتے ہوئے کہا ۔ اس موقع پر انہو ںنے کہا کہ ریاست تلنگانہ میں 230 کروڑ کی شجرکاری کا منصوبہ چیف منسٹر نے بتایا ہے تاکہ موسم کے اعتبار سے بارش ہو اور ماحولیات کا تحفظ میں آج درختوں کی کمی کی وجہ سے درجہ حرارت میں اضافے سے نہ صرف انسانوں کو پریشانی کا سامنا بلکہ آج جنگلوں کی کٹوائی سے جانور شہروں کا رخ کرتے ہوئے فصلوں کو نقصان پہونچا رہے ہیں ۔ انہیں دوبارہ واپس جنگل بھیجنے کیلئے پودے لگاکر اس کا تحفظ کرنا چاہئے ۔ چیف منسٹر کے سی آر نے لگائے گئے ان پودوں کے تحفظ کیلئے اور نگہداشت کیلئے گرام پنچایت سطحوں پر دلم کا قیام عمل میں لانے کے احکامات دئے ۔ انہوں نے کہا کہ ہر گھر کے اطراف کم از کم تین درخت ہونی چاہئے ایک درخت سے 18 افراد کو خالص آکسیجن فراہم ہوتی ہے ۔ آج ماحولیات میں آلودگی وغیرہ سے ہر 10 افراد میں ایک کینسر کے مرض میں مبتلا ہو رہا ہے ۔ صحت مند سماج کیلئے درختوں کی ضرورت ہے ۔ شہر جگتیال آبادی کے تناسب سے 1.20 لاکھ سے یہاں پر ایک نرسری قائم کرنے کیلئے ضلعی کلکٹر سے خواہش کی ۔ انہوں نے کہا کہ آج تاریخی قلعہ پر لگائے گئے دو سو پودوں کو افزائش اور نگہداشت ڈاکٹرس کی سوسائٹی IMA ڈاکٹر ایم سنجے کمار ٹی آر ایس حلقہ انچارج کو دی اور کہا کہ ایک پودہ سوکھ گیا تو ڈاکٹر ہی ذمہ دار قرار دیا ۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر ڈاکٹر اے شرت نے ضلع جگتیال کے تاریخی مقام قلعہ کو سرسبز بنانے کیلئے رکن پارلیمان کے کویتا کی خصوصی اقدامات کا خیرمقدم کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع جگتیال میں ہریتا ہارم تیسرے مرحلہ کے تحت 132 کروڑ پودے لگانے کا نشانہ مقرر کیا گیا ہے ۔ جس کے تحت گذشتہ روز پانچ لاکھ پودے لگائے گئے ۔ پودوں کی شجرکاری کے علاوہ ان کے تحفظ اور نگہداشت کیلئے دکشنا کمیٹی کے علاوہ ہریتا دلم کے قیام عمل میں لایا جارہا ہے ۔ اس موقع پر ریاستی اقلیتی فینانس کارپوریشن چیرمین جناب اکبر حسین نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت چیف منسٹر کے سی آر ریاست تلنگانہ کو ملک میں ایک مثالی ریاست بنانے کیلئے کوشاں اور ٹی آر ایس حکومت اقتدار میں آنے کے بعد سے ریاست تلنگانہ میں گنگا جمنی تہذیب کو فروغ اور کے سی آر نے ریاست میں تاریخی عمارتوں کی ترقی کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ اس موقع پر چیرپرسن بلدیہ کی وجیہ لکشمی نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تاریخی قلعہ میں تیسرے مرحلے میں پودے لگائے جارہے ہیں ۔ اس سے قبل بھی یہاں پر پودے لگائے گئے لیکن وہ نہیں بڑ سکے ۔ جگتیال میں پانی کی سہولت سے یہاں پر موسم گرما میں بھی عوام کو پانی کی مشکلات کا سامنا نہیں ہوتا ۔ اس موقع پر بلدیہ وائس چیرمین سراج الدین منصور ، کونسلر درگے ہنے بھی مخاطب کیا ۔ اس موقع پر سب کلکٹر منٹ پلی مشرف محل علی فاروقی صدر ملت اسلامیہ محمد ریاض الدین ماما اور دیگر موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT