Thursday , September 20 2018
Home / اضلاع کی خبریں / تلنگانہ کو سرسبز و شاداب بنانے کی مساعی

تلنگانہ کو سرسبز و شاداب بنانے کی مساعی

میدک میں ہریش راؤ اور پدما دیویندر ریڈی کے ہاتھوں ہریتا ہارم کا آغاز

میدک میں ہریش راؤ اور پدما دیویندر ریڈی کے ہاتھوں ہریتا ہارم کا آغاز
میدک۔/4جولائی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاستی حکومت کے سرسبز و شاداب تلنگانہ ہریتا ہارم پروگرام کا حیدرآباد میں وزیر اعلیٰ کے ہاتھوں آغاز کے بعد میدک حلقہ اسمبلی کے مختلف منڈلوں بشمول ٹاؤن ریاستی وزیر آبپاشی ٹی ہریش راؤ ، ڈپٹی اسپیکر قانون ساز اسمبلی محترمہ ایم پدما دیویندر ریڈی کے ہاتھوں شجر کاری کرتے ہوئے آغاز کیاگیا۔ میدک کے چنا شنکرم پیٹ مستقر پر پودے لگاتے ہوئے ہریتا ہرم پروگرام کا افتتاح وزیر آبپاشی نے کیا۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر راہول بوجا، ڈی ایف او جنگلات شیوانی ڈوگرا، رینجر جنگلات مسٹر شیکھر موجود تھے۔ وزیر آبپاشی نے بتایا کہ ساری ریاست میں ہریتا ہارم اسکیم کے تحت 40کروڑ پودے لگائے جارہے ہیں۔ جبکہ ضلع میدک میں 13.50کروڑ پودے لگائے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس پروگرام میں سیتاپھل، گنیر کے پھول، ناریل کے درخت کے علاوہ مختلف پھل اور پھولوں کے پودوں کی افزائش کی جائے گی۔ پدما دیویندر ریڈی نے کہا کہ چنا شنکرم پیٹ پر واقع نشان شہیدان تلنگانہ کے اطراف پارک تعمیر کیا جائے گا۔انہوں نے ہر فرد کو ایک پودا لگانے کی اپیل کی۔ بعد ازاں ریاستی وزیر آبپاشی نے میدک کے قریب واقع گھن پور پراجکٹ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے اور پدما دیویندر گوڑ ریڈی نے ناریل کے پودے لگائے۔ وزیر آبپاشی نے کہا کہ ریاستی حکومت گھن پور پراجکٹ کو ترقی دینے اور اس کے گیٹس کی مرمت کیلئے 50کروڑ روپئے منظور کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عنقریب گھن پور آیاکٹ کے تحت مزید 18 ہزار ایکٹر پر مشتمل کاشت کیلئے اس پراجکٹ کو مزید اونچا کیا جائے جائے گا۔ بعد ازاں دوبارہ میدک کا دورہ کرتے ہوئے وزیر موصوف نے بلدیہ میدک، چرچ آف ساؤتھ انڈیا، بوائز کالج، تحصیلد دفتر، آر ڈی او دفتر، دفتر تعلقات عامہ اور احاط اور احاطہ کورٹ میں شجر کاری کی۔ احاطہ کورٹ میں بار اسوسی ایشن کی جانب سے پدما دیوندر ریڈی، ہریش راؤ کا زبردست استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر آر ڈی او میدک ناگیش گوڑ، چیرمین بلدیہ ملکارجن گوڑ، وائس چیرمین راگی اشوک، بار اسوسی ایشن قائدین پرتاب ریڈی، لکشمن کمار رویندر، سنتوش ریڈی، شیخ فضل احمد، شیخ سمیع الدین، جگدیش ہرکار، پون سریکار بھی موجود تھے۔ وزیر آبپاشی نے کورٹ عمارت میں مزید تعمیرات کیلئے 15لاکھ کی منظوری کا اعلان کیا۔

TOPPOPULARRECENT