Wednesday , November 22 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ کو غذائی اجناس کے برآمدات کے قابل بنانے کے اقدامات

تلنگانہ کو غذائی اجناس کے برآمدات کے قابل بنانے کے اقدامات

پیوپلز پلازا پر ہارٹیکلچر تقاریب کا افتتاح، وزیر زراعت پی سرینواس ریڈی کا خطاب

حیدرآباد 27 اگسٹ (سیاست نیوز) وزیر زراعت و ہارٹیکلچر حکومت تلنگانہ پی سرینواس ریڈی نے ریاست کی ضروریات کے مطابق غذائی اجناس کی ریاست میں ہی پیداوار کو یقینی بنانے کا مشورہ دیا اور کہاکہ حکومت غذائی اجناس کی ریاست سے دیگر ممالک و ریاستوں کو برآمدات کے قابل بنانے کیلئے کوشاں ہے اور اس سلسلہ میں چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ نے تلنگانہ کو غذائی اجناس کے برآمدات کرنے کے قابل بنانے کی اعلیٰ عہدیداروں کو ہدایات دیں۔ جس کی روشنی میں اقدامات کئے جارہے ہیں۔ آج یہاں نیکلس روڈ پر واقع پیپلز پلازا کے پاس منعقدہ 5 روزہ ہارٹیکلچر تقاریب 2017 کا افتتاح کرنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہارٹیکلچر تقاریب کے سلسلہ میں زبردست ردعمل حاصل ہوا ہے۔ ان تقاریب میں زائداز 115 اسٹالس قائم کئے گئے۔ انھوں نے کہاکہ محکمہ ہارٹیکلچر کی جانب سے قائم کئے گئے اسٹالس کو ہر کوئی مشاہدہ کرنے کی ضرورت ہے۔ وزیر موصوف نے کہاکہ ملک بھر میں اپنی نوعیت کی منفرد فی ایکڑ 8 ہزار روپئے کی سرمایہ کاری کرنے کی اسکیم کو چیف منسٹر نے متعارف کیا ہے۔ اس اسکیم سے بھرپور استفادہ کرنے کا کاشتکاروں کو مشورہ دیتے ہوئے کہاکہ تمام کاشتکاروں کو چاہئے کہ وہ ولیج کوآرڈینیشن کمیٹی میں اپنے نام درج کروالیں۔ انھوں نے کہاکہ ہارٹیکلچر تقاریب میں تلنگانہ راشٹرا سمیتی کی زیرقیادت تلنگانہ حکومت کی جانب سے انجام دی گئی ترقی کا اظہار ہورہا ہے۔ سکریٹری محکمہ زراعت سی پارتھا سارتھی نے کہاکہ ان 5 روزہ ہارٹیکلچر تقاریب میں ہر ضلع سے 100 کاشتکار ان تقاریب کا مشاہدہ کریں گے۔ اس طرح ہر روز چھ اضلاع سے جملہ 600 کاشتکار مشاہدہ کرسکیں گے۔ انھوں نے بتایا کہ ان پانچ روزہ ہارٹیکلچر تقاریب کا زائداز 3000 کاشتکار مشاہدہ کریں گے۔ اس سلسلہ میں درکار انتظامات کئے گئے ہیں۔ ایل وینکٹ رام ریڈی کمشنر ریاستی محکمہ ہارٹیکلچر و دیگر عہدیدار بھی اس افتتاحی تقریب کے موقع پر موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT