Saturday , April 21 2018
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ کو قومی ایوارڈ : لکشما ریڈی

تلنگانہ کو قومی ایوارڈ : لکشما ریڈی

حیدرآباد۔ 18 جنوری (سیاست نیوز) وزیر صحت ڈاکٹر سی لکشما ریڈی نے آج کہا کہ محکمہ صحت و خاندانی بہبود کو ای۔ حکمرانی اور بہتر خدمات کے عوض قومی ایوارڈ برائے 2017ء حاصل ہوا ہے۔ مرکز نے تلنگانہ حکومت کی صحت عامہ خدمات کو تسلیم کرتے ہوئے یہ ایوارڈ دیا ہے۔ کمشنر محکمہ صحت وی کرونا 19 جنوری کو کولکتہ میں یہ ایوارڈ حاصل کریں گی۔ وزیر صحت نے ان کے محکمہ کے عہدیداروں کی خدمات کی ستائش کی اور کہا کہ صحت عامہ کی جانب محکمہ صحت و خاندانی بہبود کے عہدیداروں کی انتھک کوششیں اور خدمات قومی سطح پر تسلیم کی گئی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT