Saturday , January 20 2018
Home / اضلاع کی خبریں / تلنگانہ کو مثالی اور خوشحال بنانے کیلئے ہر ممکنہ جدوجہد

تلنگانہ کو مثالی اور خوشحال بنانے کیلئے ہر ممکنہ جدوجہد

آصف آباد 14 فبروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)آصف آباد ضلع عادل آباد میں ٹی آر ایس پارٹی کی ممتاز قائد اور ضلع نظام آباد کی ایم پی کے کویتا کا آصف آباد کے ایم ایل اے و پارلیمانی سکریٹری محترمہ کوا لکشمی اور عادل آباد کے مشرق ضلعی پارٹی صدر‘جناب پرانم ستیش و دیگر پارٹی قائدین و ارکان نے زبردست خیر مقدم کیا اور فارسم چیک پوسٹ سے ریالی کا اہتمام

آصف آباد 14 فبروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)آصف آباد ضلع عادل آباد میں ٹی آر ایس پارٹی کی ممتاز قائد اور ضلع نظام آباد کی ایم پی کے کویتا کا آصف آباد کے ایم ایل اے و پارلیمانی سکریٹری محترمہ کوا لکشمی اور عادل آباد کے مشرق ضلعی پارٹی صدر‘جناب پرانم ستیش و دیگر پارٹی قائدین و ارکان نے زبردست خیر مقدم کیا اور فارسم چیک پوسٹ سے ریالی کا اہتمام کیا ۔ ریالی کے اختتام پر محترمہ کے کویتا نے بس اسٹانڈ کے قریب نصب کئے گئے مجسمہ تلنگانہ تلی کی نقاب کشائی کی ۔ بعدازاں ٹاون کے زیڈ پی اسکول گراونڈ میں منعقدہ ٹی آر ایس پارٹی کی رکنیت سازی مہم میں شرکت کی ۔ اس موقع پر انہوںنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست تلنگانہ کے حصول کیلئے ٹی آر ایس پارٹی کا اہم کردار رہا ہے۔ تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راو جو پارٹی کے صدر بھی ہیں اپنی محنت لگن اور جستجو سے اس پارٹی کو آگے بڑھایا اور آج ریاست تلنگانہ کی علحدگی کے بعد اس کو ملک کی ایک مثالی اور خوشحال ریاست بنانے میں ٹی آر ایس پارٹی مصروف ہے جس کیلئے چیف منسٹر جناب کے چندر شیکھر راو نے بہت سیفلاحی اسکیمات کا آغاز کیا ہے محترمہ کے کویتا نے عوام کو یہ تیقن دیا کہ اگلے پانچ تا دس سال میں ریاستی عوام کے خواب پورے ہوسکتے ہیں اور عوام سے پارٹی کے مستقبل کو اور پائیدار بنانے کیلئے اس پارٹی کی رکنیت کو حاصل کرنے پر زور دیا ۔ فلاحی و ترقیاتی پروگرام میں کسی محکمہ یا فرد کی جانب سے بد عنوانیوں کی اطلاع پر تحقیقات کی جائے گی اور ثابت ہونے پر سخت سے سخت اقدام کئے جائیں گے ۔ آخر میں پارٹی کی ایسٹرنگ کمیٹی کے رکن و ضلع عادل آباد کے پارٹی انچارج سید اکبر نے اپنے خطاب میں کہا کہ تلنگانہ ریاست کے حصول میں ریاست کے ہر طبقہ اور ہر مدہب کے عوام کی جدوجہد و کاکردگیاں ہیں ۔ اور اسی کے مد نظر چیف منسٹر کے چندر شیکھر راو نے تمام طبقات اور تمام مذہبی عوام کو ترقی کے مواقع فراہم کئے ہیں لہذا تمام لوگوں کو یہ مشورہ دیا کہ وہ حکومت کے ترقیاتی و فلاحی اسکیمات کا فائدہ اٹھا کر اپنے سماجی تعلیمی اور معاشی حالات میں سدھار لائیں اور ریاست کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں ۔ اس موقع پر آصف آباد کے موضع روٹاشنکا پلی کے سرپنچ کشٹیا اور سعید بن محسن نے پارٹی میں شمولیت اختیار کی ۔ اس تقریب کی صدارت آصف آباد کے ایم ایل اے معاون وزیر برائے زراعت و پارلیمانی سکریٹری محترمہ کوا لکشمی نے کی ان کے علاوہ عادل آباد کے مشترقی ضلعی پارٹی صدر جناب پرانم ستیش نے شرکت کی ۔ تقریب میں پارٹی کے قائدین جناب محمد محمود جی سرینواس جی ملیش ‘سید نثار ‘سید انصار علی بن احمد اور دیگر قائدین و اراکین حاضر تھے ۔

TOPPOPULARRECENT