Thursday , August 16 2018
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ کو کھلے عام رفع حاجت سے پاک بنانے مہم

تلنگانہ کو کھلے عام رفع حاجت سے پاک بنانے مہم

ریاست بھر میں بڑے پیمانہ پر ٹائیلٹس کی تعمیر، کے ٹی راما راؤ
حیدرآباد ۔14۔ نومبر (سیاست نیوز) وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی راما راؤ نے کہا کہ تلنگانہ کو کھلے عام رفع حاجت سے پاک ریاست بنانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ مکمل صفائی پروگرام کے تحت کھلے عام رفع حاجت سے روکنے کیلئے بڑے پیمانہ پر ٹائلیٹس کی تعمیر جاری ہے۔ کونسل میں ایم لکشمن راؤ اور دوسروں کے سوال پر کے ٹی راما راؤں نے کہا کہ 30 اضلاع میں 5 کو کھلے عام رفع حاجت سے پاک اضلاع قرار دیا گیا ہے۔ 438 منڈلوں میں 68 منڈل، 11030 مواضعات میں 2703 گاؤں اور 8684 گرام پنچایتوں میں 2432 گرام پنچایتوں کو کھلے عام رفع حاجت سے پاک قرار دیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ 25 لاکھ 86 ہزار 647 مکانات میں ٹائلیٹ موجود ہے۔ جبکہ حکومت مہاتما گاندھی نیشنل رورل ایمپلائیمنٹ گیارنٹی اسکیم کے تحت 18 لاکھ ، 18 ہزار 825 ٹائلیٹس تعمیر کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیہی علاقوں میں بیت الخلاؤں کی تعمیر پر 2182 کروڑ روپئے کا خرچ آئے گا۔ اس اسکیم میں مرکزی حکومت کی حصہ داری 1401 کروڑ ہے۔

TOPPOPULARRECENT