Thursday , April 26 2018
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ کو کیروسین سے پاک بنانے کا عزم،ہر گھر کو پکوان گیاس کی سربراہی

تلنگانہ کو کیروسین سے پاک بنانے کا عزم،ہر گھر کو پکوان گیاس کی سربراہی

حیدرآباد۔ 12 اپریل (سیاست نیوز) پرادھان منتری اُجولا یوجنا کے تحت تلنگانہ میں 14 اپریل سے کیروسین سے پاک ریاست بناتے ہوئے ہر گھر کو پکوان گیاس کی فراہمی اسکیم شروع کی جائے گی۔ سوریہ پیٹ میں وزیر پٹرولیم و قدرتی گیاس دھرمیندر پرادھان کی جانب سے اس اسکیم کا آغاز کیا جائے گا۔ یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر انڈین آئیل کارپوریشن راہول بھردواج نے کہا کہ اس اسکیم کے تحت اب تک 94.36 لاکھ کنکشنس دیئے گئے ہیں۔ شہروں میں صد فیصد نشانہ مقرر کیا گیا ہے جبکہ دیہی علاقوں میں 60% تا 70% تک احاطہ کیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT