Tuesday , June 19 2018
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ کو 500 میگاوواٹ برقی فراہم کرنے مرکز سے دتاتریہ کی درخواست

تلنگانہ کو 500 میگاوواٹ برقی فراہم کرنے مرکز سے دتاتریہ کی درخواست

حیدرآباد /24 اکٹوبر ( این ایس ایس ) بی جے پی کے قومی صدر اور سکندرآباد کے رکن لوک سبھا بنڈارو دتاتریہ نے تلنگانہ میں زرعی شعبہ میں برقی ضروریات کی تکمیل کیلئے مرکز سے فوری طور پر 500 میگاواٹ برقی فراہم کرنے کی درخواست کی ہے ۔ مسٹر دتاتریہ نے مرکزی وزیر توانائی پیوش گوئیل کے نام اپنے مکتوب میں کہا کہ تلنگانہ فی الحال برقی کے برقی کے بدترین بحران سے گذر رہا ہے جو سینکڑوں کسانوں کی خودکشی کا سبب بن رہا ہے اور کئی چھوٹی صنعتیں بند ہو رہی ہیں ۔ علاوہ ازیں گھروں اور ٹاونس میں برقی کٹوتی سے عام صارفین بالخصوص طلبہ کو سخت دشواریوں کا سامنا ہے ۔ مسٹر دتاتریہ نے مرکز سے اپیل کی کہ ان حالات کو ملحوظ رکھتے ہوئے ریاست کو فی الفور 500 میگاواٹ برقی فراہم کی جائے ۔

TOPPOPULARRECENT