تلنگانہ کیخلاف سیما آندھرا بند کا ملا جلا ردعمل

حیدرآباد۔/19فبروری، (پی ٹی آئی) تلنگانہ ریاست کے قیام کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے سیما آندھرا میں آج بند منایا گیا۔ 13اضلاع میں منائے گئے بند کا ملا جلا رد عمل سامنے آیا ہے۔ سیکوریٹی فورسیس کو تعینات کیا گیا ہے۔ وائی ایس آر کانگریس اور تلگودیشم کے علاوہ سمکھیا آندھرا پردیش کی تحریک چلانے والی مختلف تنظیموں کے حامیوں نے احتجاجی مظاہرے ک

حیدرآباد۔/19فبروری، (پی ٹی آئی) تلنگانہ ریاست کے قیام کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے سیما آندھرا میں آج بند منایا گیا۔ 13اضلاع میں منائے گئے بند کا ملا جلا رد عمل سامنے آیا ہے۔ سیکوریٹی فورسیس کو تعینات کیا گیا ہے۔ وائی ایس آر کانگریس اور تلگودیشم کے علاوہ سمکھیا آندھرا پردیش کی تحریک چلانے والی مختلف تنظیموں کے حامیوں نے احتجاجی مظاہرے کئے۔

ساحلی آندھرا اور رائلسیما کے علاقوں میں واقع چند اضلاع میں بند مکمل رہا تو کہیں پر بند کا ملا جلا ردعمل سامنے آیا۔ سمکھیا آندھرا پردیش کے حامیوں نے وشاکھاپٹنم، سریکاکلم، کرشنا، گنٹور اور مغربی گوداوری کے علاوہ اس خطہ کے دیگر علاقوں میں سڑکوں پر جمع ہوکر مظاہرہ کیا اور ریالیاں نکالی گئیں اور انسانی چین بنائی گئی۔ مختلف جگہوں پر روڈ پر رکاوٹیں کھڑی کی گئیں۔ سونیا گاندھی کے خلاف نعرہ بازی کی گئی۔ ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل پولیس لاء اینڈ آرڈر وی ایس کے کموڈی نے بتایا کہ بند پُرامن رہا اور صورتحال قابو میں ہے۔ سیما آندھرا علاقوں میں سیکوریٹی کو سخت کردیا گیا ہے۔ نیم فوجی دستوں کی 25مزید کمپنیوں کو طلب کرلیا گیا ہے۔ آندھرا پردیش اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن نے بند کے باعث اپنی سرویس معطل کردی تھی۔ کئی مقامات پر دکانات اور تجارتی ادارے بند رہے۔ بعض موٹرگاڑیوں کو احتجاجیوں نے سڑکوں پر ہی روک دیا۔وشاکھاپٹنم، سریکاکلم ، وجئے واڑہ، کرشنا، گنٹور اور مغربی گوداوری میں بند پرامن رہا۔ مختلف مقامات پر احتجاجیوں کو کنٹرول کرنے کے لئے پولیس کی بھاری جمعیت تعینات کی گئی تھی۔

TOPPOPULARRECENT