Monday , June 25 2018
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ کیلئے خودسوزی کرنے والے سریکانت چاری کو خراج

تلنگانہ کیلئے خودسوزی کرنے والے سریکانت چاری کو خراج

حیدرآباد۔ 3۔ڈسمبر (سیاست نیوز) تلنگانہ جدوجہد کے دوران 5 سال قبل آج ہی کے دن خودسوزی کرنے والے نوجوان سریکانت چاری کو ٹی آر ایس کی جانب سے زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔ نئی دہلی اور حیدرآباد میں اس سلسلہ میں مختلف پروگرام منعقد کرتے ہوئے تلنگانہ کے حصول میں سریکانت چاری کی قربانی کی یاد تازہ کی گئی۔ تلنگانہ بھون اور ایل بی نگر میں ٹ

حیدرآباد۔ 3۔ڈسمبر (سیاست نیوز) تلنگانہ جدوجہد کے دوران 5 سال قبل آج ہی کے دن خودسوزی کرنے والے نوجوان سریکانت چاری کو ٹی آر ایس کی جانب سے زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔ نئی دہلی اور حیدرآباد میں اس سلسلہ میں مختلف پروگرام منعقد کرتے ہوئے تلنگانہ کے حصول میں سریکانت چاری کی قربانی کی یاد تازہ کی گئی۔ تلنگانہ بھون اور ایل بی نگر میں ٹی آر ایس قائدین نے سریکانت چاری کے پورٹریٹ پر پھول چڑھائے۔ ایل بی نگر میں سریکانت چاری کے مجسمہ پر رکن قانون ساز کونسل کے پربھاکر نے پھول نچھاور کئے اور سریکارنت چاری کی قربانی کی یاد تازہ کی۔ انہوں نے کہاکہ مرکز کی جانب سے تلنگانہ کی تشکیل میں تاخیر سے دل برداشتہ ہوکر سریکانت چاری نے ایل بی نگر میں خودسوزی کرلی تھی۔ نئی دہلی میں ٹی آر ایس ارکان پارلیمنٹ نے سریکانت چاری کے پورٹریٹ پر پھول چڑھائے ۔ ڈاکٹر کیشو راؤ ، بی سومن ، ونود کمار ، وشویشر ریڈی، جتیندر ریڈی اور دیگر ارکان پارلیمنٹ نے اس پروگرام میں شرکت کی۔

کیشو راؤ نے کہا کہ 5 برس گزرنے کے باوجود سریکانت چاری کی قربانی کی یاد تلنگانہ عوام کے ذہنوں میں تازہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس وقت چندرا شیکھر راؤ مرن برت پر تھے ، سریکانت چاری نے مرکزی حکومت سے تلنگانہ کے حق میں جلد فیصلہ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے خودسوزی کرلی تھی۔ کیشو راؤ نے کہا کہ طویل جدوجہد اور قربانیوں کے ذریعہ تلنگانہ ریاست حاصل کرلی گئی لیکن سریکانت چاری کا خواب اسی وقت پورا ہوگا جب سنہری تلنگانہ کو حقیقت میں تبدیل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ شہدائے تلنگانہ کے خوابوں کی تعبیر حکومت کی ذمہ داری ہے اور ٹی آر ایس حکومت ریاست کی ہمہ جہتی ترقی کیلئے کوشاں ہیں۔ جتیندر ریڈی نے کہا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راو تلنگانہ عوام کی خواہشات کے مطابق ترقیاتی اور فلاحی اقدامات پر عمل کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ٹی آر ایس ارکان پارلیمنٹ تلنگانہ کی ترقی کیلئے مرکز سے درکار فنڈس حاصل کرنے کی جدوجہد کر رہے ہیں۔ بی سمن نے کہا کہ تلنگانہ جدوجہد میں طلبہ نے اہم رول ادا کیا تھا۔ طلبہ کی قربانیوں کے نتیجہ میں علحدہ تلنگانہ ریاست کا وجود ممکن ہوسکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں نے علحدہ ریاست میں جو توقعات وابستہ کی ہیں انہیں پورا کیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT