Thursday , June 21 2018
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ کیلئے علحدہ پبلک سرویس کمیشن و اقلیتی کمیشن کی تیاریوں کا آغاز

تلنگانہ کیلئے علحدہ پبلک سرویس کمیشن و اقلیتی کمیشن کی تیاریوں کا آغاز

کمیشنوں کی تشکیل پر عنقریب احکامات ، فائل چیف منسٹر کے پاس زیر غور

کمیشنوں کی تشکیل پر عنقریب احکامات ، فائل چیف منسٹر کے پاس زیر غور
حیدرآباد۔/24جولائی، ( سیاست نیوز) حکومت نے تلنگانہ کیلئے علحدہ پبلک سرویس کمیشن اور اقلیتی کمیشن کے قیام کی تیاریوں کا آغاز کردیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ اس سلسلہ میں متعلقہ محکمہ جات کی جانب سے فائیل چیف منسٹر کے دفتر کو روانہ کی جاچکی ہے اور بہت جلد علحدہ پبلک سرویس کمیشن اور اقلیتی کمیشن کی تشکیل سے متعلق احکامات جاری کئے جائیں گے۔ تلنگانہ حکومت نے اپنے پہلے کابینی اجلاس میں تلنگانہ کیلئے علحدہ پبلک سرویس کمیشن اور اقلیتی کمیشن کے قیام کی منظوری دی تھی۔ اگرچہ ان دونوں اداروں پر تقررات کے عمل میں تاخیر ہوسکتی ہے تاہم تلنگانہ کیلئے علحدہ اداروں کے قیام سے متعلق احکامات جاری کئے جائیں گے۔ باوثوق ذرائع کے مطابق موجودہ پبلک سرویس کمیشن اور اقلیتی کمیشن آندھرا پردیش حکومت کیلئے کام کریں گے اور ان کا تلنگانہ سے کوئی تعلق نہیں رہے گا۔آندھرا پردیش حکومت کا اختیار ہوگا کہ وہ ان اداروں کو برقرار رکھے یا پھر ان پر نئے تقررات کرے۔ اسی دوران اقلیتی اداروں میں وقف بورڈ اور حج کمیٹی کی تقسیم کارروائی بھی تیز کردی گئی ہے۔ محکمہ اقلیتی بہبود سے اس سلسلہ میں رپورٹ طلب کی گئی اور توقع ہے کہ جلد ہی دونوں اداروں کی تقسیم سے متعلق احکامات جاری کئے جائیں گے۔

TOPPOPULARRECENT