Monday , June 25 2018
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ کیلئے علحدہ ہائیکورٹ کے قیام کا مطالبہ

تلنگانہ کیلئے علحدہ ہائیکورٹ کے قیام کا مطالبہ

نئی دہلی ۔5 ۔مئی (پی ٹی آئی) ریاست تلنگانہ میں علحدہ ہائیکورٹ کے قیام میں تاخیر کے خلاف لوک سبھا میں ٹی آر ایس کے ارکان کے احتجاج کے باعث آج لوک سبھا کی کارروائی میں خلل پیدا ہوا اور ایوان کی کارروائی کو کئی مرتبہ ملتوی کرنا پڑا۔ ٹی آر ایس کے احتجاجی ارکان اس تاخیر کے خلاف بار بار ایوان کے وسط میں پہنچ کر احتجاج کیا جبکہ وزیر قانون سدا

نئی دہلی ۔5 ۔مئی (پی ٹی آئی) ریاست تلنگانہ میں علحدہ ہائیکورٹ کے قیام میں تاخیر کے خلاف لوک سبھا میں ٹی آر ایس کے ارکان کے احتجاج کے باعث آج لوک سبھا کی کارروائی میں خلل پیدا ہوا اور ایوان کی کارروائی کو کئی مرتبہ ملتوی کرنا پڑا۔ ٹی آر ایس کے احتجاجی ارکان اس تاخیر کے خلاف بار بار ایوان کے وسط میں پہنچ کر احتجاج کیا جبکہ وزیر قانون سدانند گوڑا کی جانب سے انہیں دیئے گئے اس تیقن سے کہ وہ جلد ہی اس مسئلہ کا حل ڈھونڈنے کی کوشش کریں گے۔ ٹی آر ایس کے ارکان پارلیمنٹ مطمئن نہیں ہوئے اور کہا کہ ماضی میں مرکز کی جانب سے وعدوں کے باوجود کوئی قطعی فیصلہ نہیں کیا گیا ۔ مسٹر گوڑا کے اس تیقن کے بعد کہ وہ 15 دن کے اندر تلنگانہ کے تمام ارکان پارلیمنٹ سے ملاقات کریں گے ۔ٹی آر ایس قائد جتیندر ریڈی نے کہا ’’اب مباحث کی کیا ضرورت ہے۔ آپ کو فیصلہ کرنے کی ضرورت ہے‘‘۔ وزیر موصوف نے کہا کہ مرکزی حکومت نے نئی تشکیل دی گئی ، اس ریاست کیلئے ایک علحدہ ہائیکورٹ کے قیام کیلئے سنجیدہ کوشش کی ہے لیکن آندھراپردیش میں مفاد عامہ کی ایک درخواست داخل کرنے کے بعد اس کے ’’ہاتھ بندھے ہوئے ہیں‘‘ سدانند گوڑا نے کہا کہ چونکہ یہ معاملہ عدالت میں ہے اس لئے ہمارے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں۔ جیسے ہی ہائیکورٹ کا فیصلہ ہو یقیناً ہم تلنگانہ کیلئے جلد ہی ایک ہائیکورٹ قائم کریں گے ۔ یہ کہتے ہوئے کہ انہوں نے دونوں ریاستوں کے چیف منسٹرس سے ملاقات کی ہے ۔ مسٹر گوڑا نے کہا کہ انہیں اس مسئلہ پر آندھراپردیش ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سے بھی صلاح و مشورہ کرنے کی ضرورت ہے۔ تاہم ٹی آر ایس کے ارکان غیر مطمئن رہے اور کہا کہ ’’پارلیمنٹ کا احترام کرنے کی ضرورت ہے‘‘ کیونکہ اس نے آندھراپردیش تشکیل جدید بل کو منظور کیا ہے جس میں ریاست تلنگانہ کیلئے ایک علحدہ ہائیکورٹ کا وعدہ کیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT