Tuesday , June 19 2018
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ کیلئے علیحدہ ہائیکورٹ کے قیام کا مطالبہ

تلنگانہ کیلئے علیحدہ ہائیکورٹ کے قیام کا مطالبہ

نئی دہلی ۔ 6 مئی (پی ٹی آئی) راجیہ سبھا میں نئی ریاست تلنگانہ کیلئے علحدہ ہائیکورٹ قائم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے مرکز پر زور دیا گیا کہ وہ اس نئی ریاست کیلئے اپنے وعدوں کی تکمیل کرے۔ اس پر فوری جواب دیتے ہوئے حکومت نے کہا کہ علحدہ ہائیکورٹ کے قیام کیلئے تیز تر اقدامات کئے جائیں گے۔ ٹی آر ایس رکن کیشوراؤ نے مسئلہ کو اٹھاتے ہوئے کہا کہ ہ

نئی دہلی ۔ 6 مئی (پی ٹی آئی) راجیہ سبھا میں نئی ریاست تلنگانہ کیلئے علحدہ ہائیکورٹ قائم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے مرکز پر زور دیا گیا کہ وہ اس نئی ریاست کیلئے اپنے وعدوں کی تکمیل کرے۔ اس پر فوری جواب دیتے ہوئے حکومت نے کہا کہ علحدہ ہائیکورٹ کے قیام کیلئے تیز تر اقدامات کئے جائیں گے۔ ٹی آر ایس رکن کیشوراؤ نے مسئلہ کو اٹھاتے ہوئے کہا کہ ہر ریاست کا اپنا خود کا ایک ہائیکورٹ ہوتا ہے۔ لہٰذا تلنگانہ کیلئے بھی علحدہ ہائیکورٹ ہونا چاہئے لیکن اب تک مرکز نے کوئی قدم نہیں اٹھایا ہے۔ اس مسئلہ پر مرکزی وزیر نے مداخلت کرتے ہوئے دو مرتبہ ایوان کو تیقن دیا کہ ان کی حکومت تلنگانہ کیلئے علحدہ ہائیکورٹ دے گی۔ کیشوراؤ نے کہاکہ نئی صورتحال اس فیصلہ کے باعث پیدا نہیں ہوئی ہے بلکہ 4 دن قبل چیف جسٹس آف ہائیکورٹ کے تبصرہ کے باعث تشویش پیدا ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا تھاکہ مرکز کے قانون میں یہ واضح نہیں ہیکہ تلنگانہ کیلئے علحدہ ہائیکورٹ قائم کیا جائے گا۔ اس قانون میں صرف یہ کہا گیا ہیکہ آندھراپردیش کیلئے علیحدہ ہائیکورٹ ہوگا۔ حکومت کو یہ معلوم ہونا چاہئے کہ یہ قانون خود اس نے قائم کیا ہے۔ صدر جمہوریہ کے اعلامیہ کے بعد ہی ہائیکورٹ کا وجود عمل میں آئے گا۔ مملکتی وزیر پارلیمانی امور مختار عباس نقوی نے کہا کہ وزیرقانون نے اس موضوع پر مباحث کے دوران کہا تھا کہ ان کی وزارت اس مسئلہ پر غور کررہی ہے اور حکومت بھی سنجیدہ ہے۔ اس تعلق سے تیز تر اقدامات کئے جائیں گے۔

TOPPOPULARRECENT