Tuesday , December 12 2017
Home / اضلاع کی خبریں / تلنگانہ کیلئے قربان ہونے والے سید کریم کے خاندان کو دس لاکھ حوالے

تلنگانہ کیلئے قربان ہونے والے سید کریم کے خاندان کو دس لاکھ حوالے

یلاریڈی۔/20ستمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلنگانہ کیلئے اپنی جان قربان کرنے والے تمام شہیدوں کے خاندانوں کو ہر طریقہ سے مدد کرنے یلاریڈی کے رکن اسمبلی مسٹر رویند ر ریڈی نے تیقن دیا۔ انہوں نے منڈل پریشدآفس میں تلنگانہ تحریک کے دوران جان کی قربانی دینے والے سید کریم کے والد سید حمید کو 10لاکھ روپئے کا چیک حوالے کیا ۔ سرکارکی اس امداد سے متوفی کے خاندان کو استفادہ کرنے کا رکن اسمبلی نے مشورہ دیا۔ حلقہ یلاریڈی میں اب تک آٹھ افراد تلنگانہ تحریک کے شہیدوں کو امداد فراہم کی گئی ہے۔ اگر اور کوئی ہوں تو ایسے خاندان کو بھی امداد پہنچانے کیلئے ضروری اقدامات کریں گے۔ مستحق شہید اگر ہوں تو ضرور انہیں بھی مالی امداد دینے کا وعدہ کیا۔ اس طرح وزیر اعلیٰ ریلیف فنڈ سے منظور کیا گیا کرشنا مورتی، گنگا لکشمی، سائیلو، وینکٹ ریڈی کے خاندانوں میں امدادی چیکس تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پر تحصیلدار مسٹر گنگا دھر ،EOPRO مسٹر نارائنا، ٹی آر ایس منڈل صدر رام ریڈی، یوتھ ضلع صدر مسٹر وینکٹ رام ریڈی، سرپنچ فورم منڈل صدر مسٹر سائی ریڈی اور پارٹی قائدین موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT