Sunday , June 24 2018
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ کیلئے مرکزی اسکیمات میں حصہ داری کیلئے حکومت سے نمائندگی

تلنگانہ کیلئے مرکزی اسکیمات میں حصہ داری کیلئے حکومت سے نمائندگی

اقلیتی بہبود کے عہدیداروں کی آج دہلی روانگی ، محمد محمود علی کے ہمراہ مرکزی وزراء سے ملاقات

اقلیتی بہبود کے عہدیداروں کی آج دہلی روانگی ، محمد محمود علی کے ہمراہ مرکزی وزراء سے ملاقات
حیدرآباد 9 فبروری (سیاست نیوز)تلنگانہ میں اقلیتی بہبود کے عہدیداروں کی ٹیم کل 10 فبروری کو نئی دہلی روانہ ہورہی ہے جہاں وہ مرکزی حکومت سے اقلیتوں سے متعلق مسائل کی نمائندگی کے وقت موجود رہیں گے ۔ اسپیشل سکریٹری اقلیتی بہبود جناب سید عمر جلیل‘ ڈائرکٹر اقلیتی بہبود جناب محمد جلال الدین اکبر اور منیجنگ ڈائرکٹر اقلیتی فینانس کارپوریشن پروفیسر ایس اے شکور نئی دہلی میں ڈپٹی چیف منسٹر جناب محمد محمود علی کے ہمراہ مرکزی وزراء سے نمائندگی کریں گے ۔ جناب محمود علی مرکزی وزیر اقلیتی امور نجمہ ہپت اللہ‘ مملکتی وزیر مختار عباس نقوی کے علاوہ اقلیتی امور سے متعلق اعلی عہدیداروں سے ملاقات کرتے ہوئے مرکزی اسکیمات تلنگانہ کو مناسب حصہ داری کی درخواست کریں گے۔ نجمہ ہپت اللہ نے تلنگانہ کے وفد کو منگل کے دن ملاقات کا وقت دیا ہے۔ اقلیتی بہبود کے عہدیدار تلنگانہ کیلئے درکار بجٹ اور دیگر امور کے سلسلہ میں تفصیلی نوٹ کے ساتھ روانہ ہورہے ہیں۔ اقلیتی بہبود کے سلسلہ میں مرکزی اسکیمات پر تلنگانہ میں عمل آوری اور اقلیتوں کی ترقی سے متعلق وزیر اعظم کے 15 نکاتی پروگرام کے سلسلہ میں مرکزی وزراء اور عہدیداروں کو پریزنٹیشن دیا جائے گا۔ اقلیتی بہبود کے عہدیداروں نے مرکزی اسکالر شپ میں تلنگانہ کے طلبہ کو زائد حصہ داری کیلئے نوٹ تیار کیا ہے اس کے علاوہ اوقافی جائیدادوں کی ترقی کیلئے مرکز سے گرانٹ جاری کرنے کی اپیل کی جائے گی۔ توقع ہے کہ مرکزی وزارت اقلیتی امور کے سکریٹری ارویند مایا رام اور جوائنٹ سکریٹریز راکیش موہن اور وائی پی سنگھ سے تلنگانہ اقلیتی بہبود کے عہدیداروں کی ملاقاتیں ہوں گی۔

TOPPOPULARRECENT