Wednesday , September 19 2018
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ کیلئے مرکز سے حوصلہ افزاء فنڈس کے حصول کی توقع

تلنگانہ کیلئے مرکز سے حوصلہ افزاء فنڈس کے حصول کی توقع

حیدرآباد ۔ /12فبروری، ( سیاست نیوز) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے امید ظاہر کی کہ تلنگانہ کی ترقی کے سلسلہ میں مرکزی حکومت ہر ممکن تعاون کریگی۔ چیف منسٹر نے آج کیمپ آفس میں تمام محکمہ جات کے پرنسپال سکریٹریز کے ساتھ اجلاس منعقد کیا جس میں تلنگانہ حکومت کی اور مرکزی اسکیمات پر عمل آوری کا جائزہ لیا گیا۔ چیف منسٹر نے حالیہ دورہ دہلی کی

حیدرآباد ۔ /12فبروری، ( سیاست نیوز) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے امید ظاہر کی کہ تلنگانہ کی ترقی کے سلسلہ میں مرکزی حکومت ہر ممکن تعاون کریگی۔ چیف منسٹر نے آج کیمپ آفس میں تمام محکمہ جات کے پرنسپال سکریٹریز کے ساتھ اجلاس منعقد کیا جس میں تلنگانہ حکومت کی اور مرکزی اسکیمات پر عمل آوری کا جائزہ لیا گیا۔ چیف منسٹر نے حالیہ دورہ دہلی کی تفصیلات سے واقف کراتے ہوئے امید ظاہر کی کہ مرکزی اسکیمات اور ریاست کی ترقی کے سلسلہ میں فراخدلانہ فنڈز حاصل ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والی شخصیت کا وزیر اعظم کے عہدہ پر فائز ہونا ریاستوں کیلئے فائدہ مند ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم ریاستوں کو درپیش مسائل سے بخوبی واقف ہیں اور ان کی یکسوئی میں نمایاں رول ادا کرسکتے ہیں۔ چندر شیکھر راؤ نے ریاستوں کے بارے میں مرکز کے رویہ اور مرکز سے مختلف شعبوں میں امداد کے حصول جیسے اُمور سے عہدیداروں کو واقف کرایا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس بات کی کوشش کررہے ہیں کہ مرکزی اسکیمات سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مرکز کی جانب سے ریاستوں کی دی جانے والی امداد کے طریقہ کار میں بھی تبدیلی کا امکان ہے۔ مرکز اس سلسلہ میں مختلف تجاویز پر غور کررہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مرکز سے متعلق اسکیمات اور پروگراموں کی تیاری کا کام آخری مرحلہ میں ہے اور مرکزی نظم و نسق قطعیت دے رہا ہے۔ انہوں نے عہدیداروں کو مشورہ دیا کہ وہ مرکزی اسکیمات میں ریاست کی حصہ داری اور مرکز سے حاصل ہونے والے فنڈز کی بنیاد پر ترقیاتی منصوبوں کو تیار کریں۔ چیف منسٹر نے نیتی آیوگ کے اجلاس میں ان کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز اور مرکزی وزراء سے ملاقاتوں کی تفصیلات سے بھی عہدیداروں کو آگاہ کیا۔ بتایا جاتا ہے کہ چیف منسٹر نے وزیر اعظم نریندر مودی سے اپنی مجوزہ ملاقات میں پیش کئے جانے والے اُمور کے بارے میں بھی عہدیداروں کی رائے طلب کی۔ ریاست کو امداد کے سلسلہ میں چیف منسٹر ایک جامع رپورٹ کرنے کا منصوبہ رکھتے ہیں۔ چیف منسٹر نے تلنگانہ میں عوام کو درپیش مسائل اور ان کی یکسوئی کیلئے حکومت کے منصوبوں کے بارے میں عہدیداروں سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ موجودہ سماجی، سیاسی صورتحال کے علاوہ ریاست کی معاشی صورتحال پر بھی بات چیت کی۔ چیف منسٹر نے نظام دور حکومت سے لیکر تلنگانہ جدوجہد کے آغاز اور آندھرائی حکمرانوں کی جانب سے تلنگانہ سے کی گئی ناانصافیوں کا بھی تفصیلی احاطہ کیا۔ انہوں نے عہدیداروں کو مشورہ دیا کہ وہ حکومت کی اسکیمات پر موثر عمل آوری کو یقینی بنائیں۔

TOPPOPULARRECENT