Friday , January 19 2018
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ کیلئے مزید ملازمین کی تخصیص، موجودہ عہدہ اور دفتر پر ہی تعیناتی تصور کرنے مرکز کا فیصلہ

تلنگانہ کیلئے مزید ملازمین کی تخصیص، موجودہ عہدہ اور دفتر پر ہی تعیناتی تصور کرنے مرکز کا فیصلہ

نئی دہلی ۔2جون ( پی ٹی آئی) مرکزی حکومت نے آج کہا کہ تلنگانہ ریاست کے دفاتر میں کام کرنے والے حکومت آندھراپردیش کے ملازمین موخرالذکر ریاست میں ہی اپنے عہدوں پر انہی دفاتر میں تعینات رہیں گے ۔ مرکزی وزارت اُمور سرکاری ملازمین نے آندھراپردیش کے سرکاری ملازمین کے ایک بڑے حصہ کی ریاست تلنگانہ کو تخصیص کیلئے سلسلہ وار ہدایات جاری کئے ہی

نئی دہلی ۔2جون ( پی ٹی آئی) مرکزی حکومت نے آج کہا کہ تلنگانہ ریاست کے دفاتر میں کام کرنے والے حکومت آندھراپردیش کے ملازمین موخرالذکر ریاست میں ہی اپنے عہدوں پر انہی دفاتر میں تعینات رہیں گے ۔ مرکزی وزارت اُمور سرکاری ملازمین نے آندھراپردیش کے سرکاری ملازمین کے ایک بڑے حصہ کی ریاست تلنگانہ کو تخصیص کیلئے سلسلہ وار ہدایات جاری کئے ہیں ۔ مرکزی حکومت کی ہدایات کے مطابق ہر شخص کو 2جون 2014ء سے قبل جس دفتر اور جس عہدہ پر فرائض انجام دے رہا تھا وہ اسی دفتر اور عہدہ پر بدستور تعینات رہے گا اور اُس کو اس عہدہ پر نئی حکومت کی طرف سے مقرر کردہ تصور کیا جائے گا ۔ تاہم ان ہدایات کا اطلاق آل انڈیا سروسیس جیسے انڈین ایڈمنسٹریٹیو سرویس ( آئی ایس ایس ) ‘ انڈین پولیس سرویس ( آئی پی ایس ) اور انڈین فارسٹ سرویس ( آئی ایف او ایس ) پر نہیں ہوگا ۔ مرکزی وزارت اُمور ملازمین نے منظم ریاستی کیڈرس کے سینکڑوں ملازمین کو زراعت ‘ باغبانی ‘ سمکیات وغیرہ جیسے محکموں کے سربراہان اس ضمن میں تاحکم ثانی تلنگانہ علاقہ میں ہی کام کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

آندھراپردیش لیجسلیٹیو سکریٹریٹ کے 128ملازمین تلنگانہ کیلئے مختص کئے گئے ہیں ‘ جب کہ ضلع اور تحت کی عدالتیں تاحکم ثانی آندھراپردیش میں ہی کام کریں گی ۔ تاہم مرکز نے وضاحت کی کہ کسی بھی شخص کی قطعی تخصیص کے ضمن میں کوئی حق یا اختیار نہیں دیا گیا ہے ۔ مرکزی حکومت قطعی طور پر انہیں کسی بھی ریاست میں مختص کرسکتی ہے۔ ملک کی 29ویں ریاست کی حیثیت سے آج تلنگانہ کا وجود عمل میں آچکا ہے ۔ آندھراپردیش کیڈر سے تعلق رکھنے والے 44آئی اے ایس افسران کو تلنگانہ کیلئے مختص کیا گیا ہے ۔ تاہم اس ضمن میں کمیٹی کی سفارشات قبول کئے جانے کے بعد ہی مرکزی وزارت اُمور ملازمین تلنگانہ کیلئے قطعی طور پر مختص کئے جانے والے آئی اے ایس ‘ آئی پی ایس اور آئی ایف او ایس افسران کے بارے میں فیصلہ کرے گی ۔ آندھراپردیش میں فی الحال 284 آئی اے ایس افسران ‘ 209 آئی پی ایس اور 136آئی ایف او ایس افسران برسرخدمت

TOPPOPULARRECENT