Friday , November 24 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ کیلئے مزید 45 آئی اے ایس آفیسرز

تلنگانہ کیلئے مزید 45 آئی اے ایس آفیسرز

آئی اے ایس عہدیداروں کی جملہ تعداد 208ہوگئی
حیدرآباد ۔ 14 مئی (سیاست نیوز) مرکزی حکومت کے محکمہ پرسونل و ٹریننگ نے تلنگانہ کیلئے انڈین ایڈمنسٹریٹیو سرویس (آئی اے ایس) آفیسرس کی تعداد میں 45 کا اضافہ کیا ہے۔ اس طرح یہ تعداد 163 سے بڑھ کر 208 ہوگئی ہے۔ محکمہ پرسونل نے تلنگانہ حکومت کو اجازت دی ہے کہ وہ مختلف محکمہ جات میں ضرورت کے اعتبار سے ان عہدیداروں کی خدمات سے استفادہ کرے قطعی تقسیم کے مطابق تلنگانہ میں ایک چیف سکریٹری، دو اسپیشل سکریٹریز، 16 پرنسپل سکریٹریز، 18 سکریٹریز، 19 کمشنر سطح کے عہدیدار، 10 کلکٹرس، 11 جوائنٹ کلکٹرس، 21 ڈائرکٹرس، 5 پراجکٹس ڈائرکٹرس (جوائنٹ کلکٹر کا رتبہ)، 3 جی ایچ ایم سی کمشنرس، 3 اسپیشل کلکٹرس (آبپاشی، کمانڈ ایریا ڈیولپمنٹ) ویجلنس و انفورسمنٹ تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن میں ایک ایک آئی اے ایس آفیسر ہوگا۔ ڈپٹی چیف الکٹورل آفیسر سکریٹری برائے چیف کمشنر لینڈ ایڈمنسٹریشن اور جوائنٹ کمشنر کمرشیل ٹیکسیس کی حیثیت سے آئی اے ایس آفیسر کا تقرر ہوگا۔ ریاست سے تعلق رکھنے والے 40 آئی اے ایس آفیسرس مرکزی خدمات میں مامور کئے جاسکتے ہیںا ور 28 آئی اے ایس آفیسرس اسٹیٹ ڈیپوٹیشن اختیار کرسکتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT