Friday , June 22 2018
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ کیلئے ہیلی کاپٹر کی خریدی کا فیصلہ : کے سی آر

تلنگانہ کیلئے ہیلی کاپٹر کی خریدی کا فیصلہ : کے سی آر

حیدرآباد۔7۔ اکتوبر (سیاست نیوز) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے تلنگانہ ریاست کیلئے نئے ہیلی کاپٹر کی خریدی کا فیصلہ کیا ہے۔ چیف منسٹر نے آج اس سلسلہ میں اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ اجلاس طلب کیا اور اہم شخصیتوں کیلئے ہیلی کاپٹرس کی موجودگی کا جائزہ لیا۔ چیف منسٹر نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ موجودہ ہیلی کاپٹر کی صلاحیت کا جائزہ لیں۔ ا

حیدرآباد۔7۔ اکتوبر (سیاست نیوز) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے تلنگانہ ریاست کیلئے نئے ہیلی کاپٹر کی خریدی کا فیصلہ کیا ہے۔ چیف منسٹر نے آج اس سلسلہ میں اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ اجلاس طلب کیا اور اہم شخصیتوں کیلئے ہیلی کاپٹرس کی موجودگی کا جائزہ لیا۔ چیف منسٹر نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ موجودہ ہیلی کاپٹر کی صلاحیت کا جائزہ لیں۔ اس کے علاوہ اہم شخصیتوں کے سفر کیلئے ایک نئے ہیلی کاپٹر کی خریدی کی جائے۔ نیا ہیلی کاپٹر اہم شخصیتوں کے علاوہ دیگر ضرورتوں کے لئے بھی استعمال کیا جائے گا ۔ حکومت کے موجودہ ہیلی کاپٹر کی صلاحیت اور اس میں وقفہ وقفہ سے تکنیکی خرابی کی شکایات پر ٹی آر ایس حکومت نے نئے ہیلی کاپٹر کی خریدی کا فیصلہ کیا ۔ عہدیداروں پر مشتمل کمیٹی نئے ہیلی کاپٹر کی خریدی کے سلسلہ میں چیف منسٹر کو اپنی تجاویز پیش کرے گی تاکہ مختلف بڑی کمپنیوں کے ہیلی کاپٹرس کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعد خریدی کو قطعیت دی جاسکے۔ بتایا جاتا ہے کہ چندر شیکھر راؤ اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے بعد تلنگانہ کے تمام اضلاع کے دورہ کا منصوبہ رکھتے ہیں۔ چیف منسٹر کے عہدہ پر فائز ہونے کے بعد وہ پہلی مرتبہ مختلف اضلاع کا دورہ کرتے ہوئے عوامی مسائل کا جائزہ لیں گے۔

TOPPOPULARRECENT