Friday , December 15 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ کیلئے 26,387 مکانات مختص

تلنگانہ کیلئے 26,387 مکانات مختص

مرکز نے تعمیرات کیلئے 342 کروڑ روپئے کی رقم منظور کی
حیدرآباد۔ 18 فروری (این ایس ایس) مرکز نے آج نمایاں پیشرفت کرتے ہوئے تلنگانہ کیلئے 26,387 مکانات مختص کئے تاکہ غریبوں کیلئے رہائش کا انتظام ہوسکے۔ باوثوق ذرائع نے بتایا کہ مرکز نے پہلے سے مختص 57,664 مکانات میں مزید اضافہ کا فیصلہ کیا ہے لہٰذا تلنگانہ کیلئے جملہ 84,051 مکانات مختص کئے گئے ہیں۔ مرکز نے ان مکانات کی تعمیر کیلئے 342 کروڑ روپئے بھی منظور کئے۔ اس سے پہلے آندھرا پردیش کیلئے تقریباً 1.96 لاکھ مکانات مختص کئے گئے تھے جس کے بعد تلنگانہ ریاست کو بھی مرکزی اسکیم کے تحت مزید مکانات مختص کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ مکانات کی تعداد میں اضافہ کیلئے ریاستی حکومت کی کوششیں رنگ لائیں کیونکہ مرکزی وزیر بنڈارو دتاتریہ کی جانب سے بھی اس مسئلہ پر کافی دباؤ تھا۔ اس طرح مرکز کے منظورہ مکانات کی تعداد میں اضافہ یقینی ہوسکا۔

TOPPOPULARRECENT