Sunday , June 24 2018
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ کی برقی ضرورتوں پر مرکز کا تعاون

تلنگانہ کی برقی ضرورتوں پر مرکز کا تعاون

حیدرآباد۔ 4 جون (پی ٹی آئی) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے آج مرکزی وزیر برقی پیوش گوئل سے اپیل کی کہ حکومت تلنگانہ کیلئے کوئلہ کی مناسب مقدار کے الاٹمنٹ کیلئے پہل کی جائے تاکہ وہ نیا تھرمل پاور پلانٹ قائم کرنے کے قابل ہوجائے، اس کے علاوہ ناردرن گرڈ اور سدرن گرڈ کو جوڑنے والے ٹرانسمیشن کوریڈور کی عاجلانہ تعمیر مکمل کی جائے۔ مرکزی وزی

حیدرآباد۔ 4 جون (پی ٹی آئی) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے آج مرکزی وزیر برقی پیوش گوئل سے اپیل کی کہ حکومت تلنگانہ کیلئے کوئلہ کی مناسب مقدار کے الاٹمنٹ کیلئے پہل کی جائے تاکہ وہ نیا تھرمل پاور پلانٹ قائم کرنے کے قابل ہوجائے، اس کے علاوہ ناردرن گرڈ اور سدرن گرڈ کو جوڑنے والے ٹرانسمیشن کوریڈور کی عاجلانہ تعمیر مکمل کی جائے۔ مرکزی وزیر آج کے سی آر سے کیمپ آفس پر ملاقات کی اور اول الذکر کے مطالبات پر ضروری اقدامات کا وعدہ کیا۔ انہوں نے کوئلہ الاٹمنٹ کے متعلقہ مکتوبات پیش کئے اور پاور ٹرانسمیشن کیلئے نئی لائینس کے تعلق سے بھی وزیراعظم نریندر مودی کو بھی ارسال کردہ مکتوب کا حوالہ دیا۔ مرکزی وزیر نے چیف منسٹر کی اُن کوششوں کی ستائش کی جو ایک سال میں برقی کٹوتیوں کو ٹالنے کیلئے کی گئیں اور 2,500 میگا واٹ شمسی توانائی کی پیداوار کیلئے منصوبے بھی تیار کئے جارہے ہیں۔ اس دوران مرکزی وزیر نے بتایا کہ مرکزی حکومت نے قابل تجدید توانائی کی پیداوار کو 1.75 لاکھ میگا واٹ تک بڑھانے کا پُرعزم نشانہ مقرر کیا ہے جو موجودہ گنجائش سے پانچ گنا زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ قابل تجدید توانائی کے معاملے تمام نشانوں کو پیچھے چھوڑ دیا گیا ۔ وزیراعظم مودی کے سال 2019ء تک ’تمام کیلئے 24×7 برقی ‘کے وعدے کی بابت مرکزی وزیر نے کہا کہ آندھرا پردیش اور تلنگانہ برقی شعبہ میں کامیابی کی زندہ مثالیں ہیں۔ انہوں نے ادعا کیا کہ ملک میں کہیں بھی پاور پلانٹس کیلئے کوئلہ کی کوئی قلت نہیں ہے۔

TOPPOPULARRECENT