Saturday , November 25 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ کی تجارت و درآمدات کے فروغ کے لیے ’ ایگزم کانکلیو

تلنگانہ کی تجارت و درآمدات کے فروغ کے لیے ’ ایگزم کانکلیو

سی آئی آئی تلنگانہ کے ایوینٹ میں ممتاز مقررین کا خطاب
حیدرآباد ۔ 16 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : سی آئی آئی تلنگانہ کے زیر اہتمام آج تلنگانہ کے ٹریڈ اور ایکسپورٹ پوٹینشیل کی اہمیت پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ہمہ یومی ایوینٹ ’ ایگزم کانکلیو 2015 ‘ کا انعقاد عمل میں آیا ۔ اس کا مقصد نئی ریاست تلنگانہ کے لیے درآمداتی و برآمداتی سرگرمیوں کو حکمت عملی سے لیس کیا جائے اور بین الاقوامی تعلقات میں ایک نشانہ طئے کیا جائے ۔ مس ونیتا ڈاٹلہ ، چیرپرسن ، سی آئی آئی تلنگانہ و ایگزیکیٹیو ڈائرکٹر و سی ایف او ایلیکولمٹیڈ نے ان کے استقبالیہ خطاب میں بین الاقوامی تجارت میں ہندوستان کی موجودگی کو بڑھانے کی اہمیت پر بات کی ۔ ہندوستان کی موجودگی کا موقف 17 فیصد ہے ۔ غیر ملکی تجارتی پالیسی کے دستاویزات بتاتے ہیں کہ ’ میک ان انڈیا ‘ ، ڈیجیٹل انڈیا کے طور پر کئی ایک اقدامات کئے جانے ہیں ۔ مسٹر ایس این وینکٹا رامن ، کنوینر ، سی آئی آئی تلنگانہ ایگزم پیانل و ڈیویژنل ہیڈ ۔ مارکیٹنگ ، آئی ٹی سی لمٹیڈ ، پی ایس پی ڈی نے ان کے موضوع پر خطاب کیا ۔ انہوں نے عالمی تجارت میں تبدیلی کے پس منظر پر بھی بات کی ۔ مسٹر سینتھل ناتھن ایگزیکٹیو ڈائرکٹر ، ای سی جی سی لمٹیڈ نے ان کے کلیدی خطبہ میں کہا کہ ہندوستان کی بین الاقوامی تجارت کو مستحکم کرنا ہوگا ۔ ڈاکٹر کرشنا ایلا ، چیرمین و مینجنگ ڈائرکٹر ، بھارت بائیوٹک انٹرنیشنل لمیٹیڈ نے خصوصی خطبہ میں صنعتوں پر زور دیا کہ صنعتوں میں پیٹنٹ کے کلچر کو تخلیق دیں اور ایک عمل کے طور پر اختراعات کی حوصلہ افزائی کریں ۔ مسٹر سریدھر ریڈی کو کنوینر ، سی آئی آئی تلنگانہ ایگزم پیانل و منیجنگ ڈائرکٹر ، ایسنار ٹرانسفارمرس پرائیوٹ لمٹیڈ نے اختتامی خطاب میں کہا کہ آئندہ پانچ سالوں میں ریاست سے برآمدات کو دگنا کرنے کے نشانے کو پورا کرنے کے لیے توجہ مرکوز کی جانی چاہئے اور عالمی درجہ کے وسائل ، انسانی وسائل کو فروغ دینا اور گورننس اسٹرکچر کو مضبوط کرنا ہوگا ۔ دیگر ممتاز مقررین میں مسٹر ایم کے پٹوڈیا منیجنگ ڈائرکٹر ، جی این ٹی انڈسٹریز لمٹیڈ ، مسٹر اے سبرامنیم ، ڈی جی ایم ، ایگزم بینک ، گورو انشومن ، برانچ منیجر ، ای سی جی سی ، مسٹر وی رجنا ، وائس پریسیڈنٹ وریجنل ہیڈ ، ٹی سی ایس ، مسٹر وی وی پرشورام ، ہیڈ ، آر اینڈ ڈی ، ڈی آر ایل ، مس ہریتا واسی ریڈی ایم ڈی ویمتا لیابس ، مسٹر دھرواگروال ، وائس پریسیڈنٹ گٹی کے علاوہ دیگر شامل تھے ۔۔

TOPPOPULARRECENT