Saturday , September 22 2018
Home / اضلاع کی خبریں / تلنگانہ کی ترقی میں اپوزیشن پر رکاوٹیں پیدا کرنے کا الزام

تلنگانہ کی ترقی میں اپوزیشن پر رکاوٹیں پیدا کرنے کا الزام

محبوب نگر /29 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کانگریس جب تک اقتدار میں تھی آندھرائی قائدین تمام برقی پراجکٹس کا رخ آندھرا کی طرف موڑ رہے تھے جب تلنگانہ قائدین کہا تھے کیا کر رہے تھے اور اب برقی بحران پیراں کا دھرنا دوغلے پن کا ثبوت ہے ۔ ان خیالات کا اظہار مقامی ایم ایل اے وی سرینواس گوڑ نے آر اینڈ بی گیسٹ ہاوز محبوب نگر میں منعقدہ پریس کان

محبوب نگر /29 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کانگریس جب تک اقتدار میں تھی آندھرائی قائدین تمام برقی پراجکٹس کا رخ آندھرا کی طرف موڑ رہے تھے جب تلنگانہ قائدین کہا تھے کیا کر رہے تھے اور اب برقی بحران پیراں کا دھرنا دوغلے پن کا ثبوت ہے ۔ ان خیالات کا اظہار مقامی ایم ایل اے وی سرینواس گوڑ نے آر اینڈ بی گیسٹ ہاوز محبوب نگر میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کریت ہوئے کیا ۔ انہوں نے سابق مرکزی وزیر جئے پال ریڈی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جئے پال ریڈی بولتے کچھ ہیں اور کرتے کچھ ہیں ۔ تلنگانہ میں واقع شنکرپلی کے برقی پلانٹ کو گیس سربراہ کرنے کیلئے انہوں نے کچھ نہیں کیا جبکہ وہ برسر اقتدار جماعت کے متعلقہ وزیر تھے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہی وجہ جئے پال ریڈی ہیں جن کی وجہ سے تشکیل تلنگانہ کیلئے سخت ترین شرائط عائد کئے گئے تھے ۔ آج کے سی آر کے پاس فہم و فراست نہ ہونے کی بات کر رہے ہیں جو قابل مذمت ہے ۔ انہوں نے تلنگانہ کے تمام اپوزیشن قائدین پر الزام عائد کیا کہ وہ آندھرا والوں کے ساتھ گٹھ جوڑ کرتے ہوئے 5 ماہ کی عمر کے تلنگانہ کو کچلنے کی سازش کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سری سیلم پراجکٹ میں برقی پیداوار کو روکنے کیلئے چندرا بابو جو کوشش کر رہے ہیں اس کیلئے تمام آندھرائی بابو کے ہاتھ مضبوط کر رہے ہیں ۔ اس سے تلنگانہ قائدین کو سبق حاصل کرنا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ اگر انہیں حقیقت میں کسانوں سے ہمدردی ہے تو یہ قائدین مرکزی حکومت اور چندرا بابو نائیڈو کے خلاف دھرنا دیں ۔ پونالا لکشمیا صدر پی سی سی پر تنقید کریت ہوئے کہا کہ جب وہ بڑی آبپاشی کے وزیر تھے تو انہو ںنے تلنگانہ کیلئے کچھ نہیں کیا جبکہ کے سی آر نے برقی بحران سے نمٹنے کیلئے بی ایچ ای ایل سے معاہدہ کیا جو کانگریس کے سامنے واضح ہے ۔ انہوں نے اپوزیشن قائدین کو مشورہ دیا کہ وہ برقی بحران مسئلے پر مثبت مشورے دیں اور ترقی کی راہ میں ان کے مشورے بہتر ہوں گے نہ کہ ریاست کو پیچھے ڈھکیلنے کیلئے مدھو یاشکی گوڑ سابق ایم پی کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ ملازمین اور عوام دونوں کے بہی خواہ ہیں خادم ہیں ، صرف ملازمین کا نہیں اس موقع پر امتیاز اسحق ، راجیندر گوڑ ، بی جناردھن ، سریندر ریڈی اور سدھاکر ریڈی وغیرہ موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT