Monday , June 18 2018
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ کی ترقی کیلئے بی جے پی کا خصوصی ویژن دستاویز حکومت کے حوالہ

تلنگانہ کی ترقی کیلئے بی جے پی کا خصوصی ویژن دستاویز حکومت کے حوالہ

حیدرآباد ۔ 3 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایک وفد نے آج حکومت تلنگانہ سے ملاقات کی اور تلنگانہ کی ترقی کے لیے مرکز کو دینے کے لیے ایک خصوصی ویژن ڈاکومنٹ حوالہ کیا ۔ تلنگانہ کے لیے مدد طلب کرتے ہوئے مرکزی حکومت سے نمائندگی کرنے والے وفد کی قیادت کرنے والے بی جے پی کے رکن اسمبلی ڈاکٹر لکشمن نے کہا کہ اگر حکومت تلنگانہ اس دستاویز کے ساتھ مرکز سے رجوع ہو تو مرکز ریاست کی ترقی کے ہر معاملہ میں تعاون کرنے کے لیے تیار ہے ۔ ایک پریس کانفرنس سے مخاطب کرتے ہوئے ڈاکٹر لکشمن اور این رامچندر راؤ نے بتایا کہ ان کی قیادت میں کل ایک دس رکنی وفد نے پانچ وزراء سے ملاقات کی ۔ اس وفد نے مرکزی وزیر سرفیس ٹرانسپورٹ اینڈ انفراسٹرکچر نتن گدکری سے ملاقات کی اور ان سے گوداوری کو سمندر سے مربوط کرنے اور قومی شاہراہوں کی تعمیر کے لیے 100 کروڑ روپئے منظور کرنے کی خواہش کی ۔۔

TOPPOPULARRECENT