Wednesday , January 24 2018
Home / اضلاع کی خبریں / تلنگانہ کی ترقی کیلئے حکومت کے عملی اقدامات

تلنگانہ کی ترقی کیلئے حکومت کے عملی اقدامات

مدہول/11 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) وزیر اعلیٰ کے چندراشیکھر راؤکے اقدامات دور اندیش اور عوامی فلاح بہبود پر مشتمل ہیں جس کی وجہ سے تلنگانہ ترقی کی سمت تیزی کے ساتھ گامزن ہے۔ان خیالات کا اظہار وزیر قانون امکنہ و بہبود اطفال اے اندراکرن ریڈی نے حلقہ مدہول کے موضع کارے گاوں میں صد فیصد بیت الخلا وں کی تعمیر ی پروگرام سے خطاب میں کہا کہ م

مدہول/11 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) وزیر اعلیٰ کے چندراشیکھر راؤکے اقدامات دور اندیش اور عوامی فلاح بہبود پر مشتمل ہیں جس کی وجہ سے تلنگانہ ترقی کی سمت تیزی کے ساتھ گامزن ہے۔ان خیالات کا اظہار وزیر قانون امکنہ و بہبود اطفال اے اندراکرن ریڈی نے حلقہ مدہول کے موضع کارے گاوں میں صد فیصد بیت الخلا وں کی تعمیر ی پروگرام سے خطاب میں کہا کہ موضع کارے گاوں ضلع عادل آباد میں بیت الخلاوں کی تعمیر میں صد فیصد کامیاب پہلا دیہات ہے۔ اے اندراکرن ریڈی نے مذکورہ دیہات کے سرپنچ کیرتنا سریندر ریڈی کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی ذاتی دلچسپی کی وجہ سے کارے گاوں تیزی کے ساتھ ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ انہوں نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں منسٹرفنڈس سے اس گاوں کو پچاس لاکھ روپیے کی خطیر رقم منظور کرتا ہوں جو کہ ہر سال 10 لاکھ کی شکل میں پانچ سال تک جاری کئے جائیں گے۔ وزیر امکنہ و قانون اے اندراکرن ریڈی نے کہا کہ رکن اسمبلی حلقہ مدہول جی وٹھل ریڈی کی خصوصی دلچسپی کی وجہ سے حلقہ مدہول کو سڑکوں کی تعمیر و مرمت کیلئے آر اینڈ بی کے تحت 2سو کروڑ روپیے کا بجٹ منظور ہوا ہے ساتھ ہی ساتھ گوداوری ندی پر دوسرے بریج کیلئے 30کروڑ روپیے منظور ہوئے ہیں۔باسر پشکرالوکے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ آندھرا میں پشکرالو کے موقع پر تلنگانہ کو یکسر نظرانداز کردیا گیا اور آندھرا کے راجمندری اعلاقہ میں پشکرالو کے فقیدالمثال انتظامات کیے گئے اور تلنگانہ کو محروم کردیا گیا لیکن ریاستی وزیر اعلیٰ چندراشیکھر راو نے پشکرالو کیلئے 500کروڑ کا بجٹ منظور کیا ہے ۔وزیر جنگلات جوگو رامناّ نے کہا کہ علیحدہ تلنگانہ کیلئے کے سی آر کی جدوجہد جتنی کامیاب رہی ہے۔ اسی طرح ریاست تلنگانہ کو ترقی کی راہ پر صد فیصد گامزن کرنے کیلئے وہ عملی اقدامات کررہے ہیںکے سی آر نے اپنے وعدوں پر عمل کرتے ہوئے بتادیا کہ وہ جو کہتے ہیں وہ کردکھاتے ہیں آسرا اسکیم کے تحت تمام مستحقین کو وظائف منظورکیے گئے جامع سروے کے مطابق ہر خاندان کو فی کس 6کلو چاول سربراکیے جارہے ہیںاور دلتوں کیلئے 3ایکر زمین فراہم کرنے کا وعدہ کیا اس کو بھی پورا کردکھا یا۔ اقلیتوں کیلئے شادی مبارک اسکیم کے تحت 51ہزار روپیے غریب لڑکی کے کھاتے میں جمع کیے جارہے ہیں۔مساجداور درگاہوں کی آہک پاشی کیلئے رقم جاری کی گئی یہ تمام کے سی آر کے وعدے تھے جو عملی شکل اختیارکیے ہیں۔آخرمیں جوگو رامناوزیر جنگلات نے منسٹر فنڈسے پچاس لاکھ روپیے موضع کارے گاوں کیلئے منظور کیے رکن پارلیمنٹ ضلع عادل آبادجی ناگیش نے اس پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ میر ے ضلع میں کارے گاوں جیسا ترقی کی سمت دوڑنے والا دیہات بھی ہے دیگر دیہاتوں کو کارے گاوں سے سبق لینا چاہیے ۔کارے گاؤں کی ترقی کیلئے اپم پی فنڈ سے دس لاکھ روپیے منظور کرنے کا اعلان کیا۔اسی طرح ضلع پریشد چیرمین عادل آباد شوبھا رانی ستیہ نارائن گوڑ نے بھی دس لاکھ روپیے کارے گاوں کیلئے منظور کیے گیے۔ واضح رہے کہ کارے گاوں کے سرپنچ کی بہتر کارکردگی کی وجہ سے سابقہ ضلع کلکٹراحمد بابو کے ہاتھوں بیسٹ گرام پنچایت ایوارڈ عطا کیا گیا نیز نرمل پرسکار ایوارڈ کیلئے مرکزی حکومت سے سفارش کی گئی ہے ۔موضع کارے گاؤں کو وزیر جنگلات و وزیر امکنہ کے فنڈسے دولاکھ کا چیک دیا گیا۔ پروگرام سے قبل مذکورہ وزرا نے آئی سی ڈی ایس اسکول بلڈنگ کا سنگ بنیاد رکھااس موقع پر آرڈی او نرمل شیو لنگیا،جناب نور محمد ایم پی ڈی او مدہول،جناب شاداب اے ای، ڈی سی سی بی چیرمین دامودر ریڈی،ضلعی صدر ٹی آر ایس پارٹی لوکا بھوما ریڈی،ڈی ایس پی بھینسہ اے رامولو،انوشاسائی بابا مدہول ایم پی پی،لکشمی نرساگوڑزیڈ پی ٹی سی مدہول، اعجاز الدین نائب صدر نشین منڈل پریشد مدہول، افروز خان سینئر ٹی آر ایس پارٹی لیڈر ،ایم اے عزیز، عارف الدین تروڑا سرپنچ،جناب سید خالد مخدوم،جناب وٹھل راتھوڑ ،آتما سوروپ کے علاوہ عوام کی کثیر تعداد موجود تھی۔

TOPPOPULARRECENT