Monday , September 24 2018
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ کی ترقی کیلئے ممکنہ تعاون کی پیشکش

تلنگانہ کی ترقی کیلئے ممکنہ تعاون کی پیشکش

کے سی آر کے خیر سگالی جذبہ کی ستائش، تہنیتی تقریب سے گورنر مہاراشٹرا کا خطاب

کے سی آر کے خیر سگالی جذبہ کی ستائش، تہنیتی تقریب سے گورنر مہاراشٹرا کا خطاب
حیدرآباد 9 نومبر (سیاست نیوز) گورنر مہاراشٹرا مسٹر سیایچ ودیا ساگر راو نے کہا کہ ریاست تلنگانہ کی ترقی کیلئے وہ ممکنہ کوشش کریں گے ۔ آج یہاں جلا وہار کے سبزہ زار پر حکومت تلنگانہ کی جانب سے انہیں (سی ایچ ودیا ساگر راو کو ) گورنر مہاراشٹرا منتخب کئے جانے کے اعزاز میں ترتیب دی گئی تہنیتی تقریب سے اپنی جوابی تقریر کرتے ہوئے مسٹرودیا ساگر راو نے کہا کہ وہ اس تہنیتی کو کبھی بھلا نہیں پائیں گے ۔ کیونکہ تلنگانہ عوام کی جانب سے تلنگانہ ریاست کے چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راو کی قیادت میں یہ شاندار تہنیتی تقریب کا انعقاد عمل میںلایاگیا ۔ انہوں نے کہا کہ وہ بحیثیت گورنر مہاراشٹرا ریاست مہاراشٹرا کے ساتھ ساتھ ریاست تلنگانہ کی تیز رفتار ترقی کیلئے اپنی بھر پور کوشش کریں گے ۔ گورنر مہاراشٹرا نے ان کے اعزاز میں حکومت تلنگانہ کی جانب سے شاندار تہنیتی تقریب منعقد کئے جانے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے حکومت تلنگانہ بالخصوص چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر سے اظہار تشکر بھی کیا ۔ قبل ازیں گورنر تلنگانہ و آندھرا پردیش مسٹر ای ایس ایل نرسمہن نے اس تہنیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر سی ایچ ودیا ساگر راو کو گورنر مہاراشٹرا منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ مسٹر سی ایچ ودیا ساگر راو کی سیاسی زندگی آنے والی نسل کیلئے ایک مثال ثابت ہوگی ۔ چیف منسٹر ریاست تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھر راو نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علحدہ ریاست تلنگانہ جدوجہد میں مسٹر سی ایچ ودیا ساگر راو کا رول ناقابل فراموش رہا اور ان کے اس رول کو کبھی بھلایا نہیں جاسکے گا ۔ اس تقریب میں صدر نشین تلنگانہ قانون ساز کونسل مسٹرسوامی گوڑ، ڈپٹی چیف منسٹرس مسٹر محمد محمود علی ، ڈاکٹر راجیا ، ٹی ہریش راو و دیگر ریاستی وزراء ، ارکان اسمبلی و ارکان پارلیمان مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین کے ساتھ ساتھ مختلف شعبہ حیات سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیتیں بھی کثیر تعداد میں شریک تھے۔

TOPPOPULARRECENT