Thursday , December 14 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ کی تشکیل صرف کے سی آر کی مرہون منت نہیں ‘ ناگم جناردھن ریڈی

تلنگانہ کی تشکیل صرف کے سی آر کی مرہون منت نہیں ‘ ناگم جناردھن ریڈی

سدی پیٹ 22 اکٹوبر ( این ایس ایس ) بی جے پی لیڈر و سابق ریاستی وزیر ناگم جناردھن ریڈی نے آج کہا کہ تلنگانہ ریاست کا قیام صرف کے چندر شیکھر راؤ کی وجہ سے پیش نہیں آیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے بھی علیحدہ ریاست کی تائید کی تھی اسی لئے تلنگانہ ریاست قائم ہوئی ہے ۔ انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے ٹی آر ایس حکومت کی کارکردگی کی مذمت کی ۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ٹریکٹرس ‘ بکرے اور بیل وغیرہ صرف ٹی آر ایس ورکرس میں تقسیم کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت ریاست میں کرپشن میں بھی ملوث ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT