Tuesday , January 23 2018
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ کی تشکیل کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی،جنتر منتر پر احتجاج بے فیض ثابت ہوگا: وی ہنمنت راؤ

تلنگانہ کی تشکیل کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی،جنتر منتر پر احتجاج بے فیض ثابت ہوگا: وی ہنمنت راؤ

حیدرآباد /4 فروری (سیاست نیوز) سکریٹری اے آئی سی سی و رکن راجیہ سبھا وی ہنمنت راؤ نے کہا کہ تلنگانہ کا خواب بہت جلد شرمندہ تعبیر ہونے والا ہے۔ انھوں نے دہلی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس کی فیصلہ ساز باڈی سی ڈبلیو سی کے فیصلہ سے قبل ہائی کمان نے آندھرا پردیش کے تینوں علاقوں کے قائدین بشمول چیف منسٹر اور صدر پردیش کا

حیدرآباد /4 فروری (سیاست نیوز) سکریٹری اے آئی سی سی و رکن راجیہ سبھا وی ہنمنت راؤ نے کہا کہ تلنگانہ کا خواب بہت جلد شرمندہ تعبیر ہونے والا ہے۔ انھوں نے دہلی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس کی فیصلہ ساز باڈی سی ڈبلیو سی کے فیصلہ سے قبل ہائی کمان نے آندھرا پردیش کے تینوں علاقوں کے قائدین بشمول چیف منسٹر اور صدر پردیش کانگریس سے کئی مرحلوں میں مذاکرات کئے۔ علاوہ ازیں مرکزی وزیر داخلہ نے کل جماعتی اجلاس طلب کیا، جب کہ کرن کمار ریڈی نے تلنگانہ مسئلہ پر پارٹی اور مرکز کا ہر فیصلہ قبول کرنے اور اس پر عمل آوری کا وعدہ کیا تھا۔

انھوں نے کہا کہ صدر تلگودیشم چندرا بابو نائیڈو نے تلنگانہ کی تائید میں مرکز کو مکتوب روانہ کیا اور صدر وائی ایس آر کانگریس نے تلنگانہ مسئلہ پر مرکز کا ہر فیصلہ قبول کرنے کا اعلان کرتے ہوئے آرٹیکل 3 کے تحت ریاست کی تقسیم کا مشورہ دیا تھا، لیکن جیسے ہی کانگریس نے علحدہ تلنگانہ کی تشکیل کا فیصلہ کیا، مذکورہ جماعتیں اس کی مخالفت کرکے تلنگانہ عوام کو دھوکہ دے رہی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی اپنے وعدہ پر اٹل ہے اور پارلیمنٹ کے اجلاس میں علحدہ ریاست کی تشکیل کا بل پیش کرنے کا اعلان بھی کردیا ہے۔ انھوں نے چیف منسٹر پر پارٹی فیصلوں کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ جنتر منتر پر کیا جانے والا احتجاج بے فیض ثابت ہوگا، جب کہ علحدہ ریاست تشکیل کو کوئی طاقت روک نہیں سکے گی۔ انھوں نے سیما۔ آندھرا کے کانگریس قائدین کو ہائی کمان سے ٹکراؤ کی پالیسی ترک کرنے اور تشکیل تلنگانہ میں تعاون کا مشورہ دیا۔

TOPPOPULARRECENT